پاکستانی بحریہ میں بحیثیت پی این کیڈٹ شمولیت

پاکستانی بحریہ میں بحیثیت پی این کیڈٹ شمولیت

پاکستانی بحریہ میں بحیثیت پی این کیڈٹ شمولیت

پاک نیوی اکثر پی این کیڈٹ کورس برائے مستقل کمیشن میں شامل ہونے کے لیے رجسٹریشن کا اعلان کرتی رہتی ہے۔

اہلیت کے معیار کے لیے پورے پاکستان سے انٹرمیڈیٹ، یعنی ایف ایس سی یا  اے اور او لیولز کا تعلیمی پس منظر رکھنے والے امیدواروں کی ضرورت ہوتی ہے۔

پی این اے (پاکستان نیول اکیڈمی) میں تربیت کے دو سال مکمل کرنے پر منتخب امیدواروں کو پاکستان نیوی میں مستقل کمیشن رینک پیش کیا جائے گا۔

مندرجہ ذیل دلچسپی کے شعبوں کو مکمل کرنے والے امیدواروں کو بیچلرز آف سائنس کی ڈگری دی جاتی ہے۔

  • میرین انجینئرنگ برانچ
  • سپلائی انجینرئنگ برانچ اِن بی ایس (ایم آئی ایس)
  • الیکٹرانکس (بیچلرز آف انجینئرنگ)
  • مکینیکل (بیچلرز آف سائنس)
  • سپلائی چین مینجمنٹ ( بیچلرز آف سائنس)
  • ویپن انجینئرنگ
  • آپریشنز برانچ

پاکستان نیوی میں شامل ہونے والوں کے لیے ایک موقع یہ بھی ہے کہ منتخب امیدواروں کو ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کے لیے بیرون ملک بھیجا جاتا ہے۔

اہل امیدواروں کے پاس میٹرک کے ساتھ ایف ایس سی کی ڈگری ہونی چاہیے اور اگر انہوں نے اے یا او لیولز میں تعلیم حاصل کی ہے تو ان کے پاس ساٹھ فیصد اسکور ہونا ضروری ہے۔

  • کیمسٹری، ریاضیات اور طبیعات
  • کمپیوٹر سائنس، ریاضیات اور طبیعات
  • شماریات، ریاضیات اور طبیعات
  • اے اور او لیولز کی سطح کے کوالیفائرز کو مساوی سرٹیفکیٹس پیش کرنا ہوں گے

بصورت دیگر ایف ایس سی پارٹ ون میں 65 فیصد نمبر حاصل کرنے والے امیدوار جو مستقبل میں ایف ایس سی پارٹ ٹو میں شامل ہوں گے وہ ہوپ سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

پاکستان نیوی پی این کیڈٹ کورس کئے لیے اہلیت کا معیار:

  • غیرشادی شدہ، مرد شہری (صرف پاکستانی)
  • عمر کا معیار
    • شہری امیدوار: 16 سال اور 6 ماہ - 21 سال کی عمر۔
    • سروس کے امیدوار: عمر 17 سے 23 سال (صرف مسلح افواج کے لیے)
  • قد پانچ فٹ چار انچ کم از کم

سہولیات اور فوائد:

  • خود کے لیے، اہلخانہ اور والدین کے لیے مفت طبی سہولیات اور علاج۔
  • خاندانی رہائش، کرایہ الاؤنس اور نوکر کی سہولت، شادی کے بعد الاؤنس۔
  • بیرون ملک دوروں، کورسز اور اسائنمنٹس کے مواقع۔
  • ہوائی یا ریلوے کے سفر پر خود کے لیے، کنبہ کے لیے 50 فیصد رعایات اور مراعات۔
  • بحریہ کالجز، یونیورسٹی کے مختلف پیشہ ور اداروں میں بچوں کے لیے رعایتی تعلیم۔

پاکستان نیوی کا پی این کیڈٹ کے لیے انتخاب کا طریقہ کار:

انتخاب کا طریقہ کار اور ٹیسٹ، انٹرویوز کا شیڈول مندرجہ ذیل نکات پر مشتمل ہے۔

  • متعلقہ پی این آر اور ایس سی کے ذریعے لیے گئے انٹری ٹیسٹ کے بارے میں ایس ایم ایس کے ذریعے بتایا جائے گا (کورونا وائرس کی وبائی صورتحال میں بہتری کے بعد)
    • ای ٹیسٹنگ یا کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ مندرجہ ذیل مضامین میں لیا جاتا ہے۔
    • ذہانت کا ٹیسٹ
    • اکیڈمک ٹیسٹ (انگلش، ریاضی، فزکس اور معلوماتِ عامہ)
  • انٹری ٹیسٹ کی صحیح تاریخ متعلقہ پی این ریکروٹمنٹ اینڈ سلیکشن سینٹر کے ذریعہ ہر فرد کو ایس ایم ایس کے ذریعے بتائی جاتی ہے۔
  • نتائج کی جانچ ہر ایک فرد کو ای ٹیسٹنگ کی تکمیل پر کی جاتی ہے۔

پی این آر اور ایس سی مظفر آباد کے ذریعے پیش ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کے امیدواروں کے نتائج کے بارے میں پاک نیوی کی ویب سائٹ پر مطلع کیا جاتا ہے۔ اس ویب سائٹ کا لنک ذیل میں دیا جا رہا ہے۔

 http://www.joinpaknavy.gov.pk

ابتدائی میڈیکل اور انٹرویو کا موقع اور درخواست فارم ان امیدواروں کو جاری کیے جاتے ہیں جنہوں نے انٹری ٹیسٹ میں کوالیفائی کیا ہو۔

  • ابتدائی میڈیکل اور انٹرویو متعلقہ پی این آر اور ایس سی میں ہوتا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو