روزانہ لکھنے کے عمل کو آسان بنانے کے 7 طریقے
روزانہ لکھنے کے عمل کو آسان بنانے کے 7 طریقے
مجھے خود پر یقین ہے کہ کسی اچھے رائٹر کو کچھ بھی بتانے کی ضرورت نہیں ہے سوائے اس کے کہ وہ جو کچھ لکھ رہا ہے اس پر قائم رہے،، شنوا اشیبے۔
اگر آپ کو اپنے ہنر میں ماہر بننے کی خواہش ہے تو آپ کو اس پر عمل کرنے میں ہزاروں گھنٹے گزارنے کی ضرورت ہوگی اور دیگر فنون کی طرح یہی اصول تحریر کے فن کے لیے بھی لاگو ہوتا ہے۔ اگر آپ تحریر کے فن پر عبور حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کو حاصل کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ مسلسل مشق کی جائے اور مشق کے عمل کو بتدریج بڑھایا جائے یعنی اگر آپ روزانہ پندرہ سے بیس منٹ لکھتے ہیں تو اسے آہستہ آہستہ بیس سے پچیس منٹ پھر آدھا گھنٹہ اور پھر ایک گھنٹے تک بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔
اپنی تحریری صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے آپ جو بہترین کام کرسکتے ہیں وہ ہے روزانہ اور باقاعدگی سے لکھنا، ہر دن لکھنا ایک ماسٹر ورڈ سلینجر بننے کا تیز ترین طریقہ ہے۔
ہر روز لکھنے سے نہ صرف آپ کو اپنی تحریری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی بلکہ آپ کو اپنے خیالات کو واضح کرنے اور ان کے اظہار میں بھی مدد ملے گی، یہ عمل آپ کی داخلی تخلیقی صلاحیت کو نکھارے گا اور آپ کو نئے خیالات کو رقم کرنے میں بھی مدد فراہم کرے گا جو آپ اپنے ہر دن کے بارے میں لکھ سکتے ہیں۔
اگر آپ باقاعدگی سے لکھنے کے عادی نہیں ہیں تو عین ممکن ہے کہ آپ شروع میں کچھ مشکلات سے دوچار ہوں گے۔
ایسا ممکن ہے کہ لکھنے کے سلسلے میں کسی وقت آپ کسی چیز سے متاثر نہیں ہوتے یا رائٹرز بلاک کا شکار ہوجاتے ہیں، اس کا سب سے عمدہ اور بہترین حل یہ ہے کہ آپ بلاناغہ ہر روز کچھ نہ کچھ لکھ کر ان مسائل پر قابو پا سکتے ہیں کیونکہ یہ آپ کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے اور رائٹرز بلاک پر قابو پانے کا ایک عمدہ طریقہ ہے۔
ہمیشہ یاد رکھیں کہ جب آپ روزانہ باقاعدگی سے لکھنا شروع کرتے ہیں تو یہ عمل آپ کے لیے دن بہ دن زیادہ آرام دہ اور پرسکون ہوجاتا ہے۔
یہاں کچھ اہم اور آزمودہ نکات دیئے جارہے ہیں جو آپ کو روزانہ لکھنے کے سلسلے میں مدد فراہم کرسکتے ہیں۔
لکھنے کے عمل کو اپنی عادت بنائیں:
اپنے روزانہ کے نظام الاوقات میں تحریری طور پر کام کرنے کی کوشش کریں، اگر آپ تحریری طور پر مستقل اور مستحکم رہنے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ ایک عادت بن جائے گی اور اگر آپ ایسا کرنا بھول جاتے ہیں تو ایک دن آپ واقعی اس صلاحیت سے محروم ہوجائیں گے۔
وقت کا ایک مخصوص حصہ لکھنے کے حوالے سے مرتب کرنے کی کوشش کریں اور ہر دن اس وقت لکھنے کی کوشش کریں تاکہ آپ کا دماغ کسی خاص وقت میں لکھنے کا عادی ہوجائے اور خود ہی آپ کے ہر دن کے لکھنے کے موضوع پر توجہ دے سکے۔
چھوٹے قدم سے آغاز کریں:
جیسا کہ پہلے کہا گیا ہے کہ اگر آپ روزانہ لکھنے کے عادی نہیں ہیں تو آپ کو پہلی بار لکھنے کا سلسلہ شروع کرتے وقت تھوڑی دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن اس عمل سے اپنے آپ کی حوصلہ شکنی نہ ہونے دیں اور ہمیشہ یاد رکھیں کہ مشق کرنے سے فنِ تحریر پر عبور حاصل کیا جا سکتا ہے۔
آپ کو اپنے پہلے ہفتے میں کوئی ناول نہیں لکھنا ہے یا آپ کو ہر دن 3 گھنٹے تک مسلسل کچھ بھی لکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ فکر و نظر کے ایک خاص دائرے میں جانے کی کوشش کریں اور اپنی تحریر پر توجہ دیں کہ آپ کیا لکھ رہے ہیں اور اس کے بارے میں آپ کیا محسوس کرتے ہیں۔
چھوٹے چھوٹے اہداف طے کریں جو حاصل کرنے میں آسان ہیں اور بتدریج اپنے آپ کو تحریری ادوار میں مزید توسیع کی طرف منتقل کریں۔
پہلے ہفتے میں ہر روز صرف پندرہ سے بیس منٹ تک لکھنے کے ساتھ اپنے تحریری سلسلے کو شروع کرنے کی کوشش کریں۔ یا کوئی مختصر تحریر لکھیں جس کا دورانیہ آپ 100 الفاظ سے بھی کم مقرر کرسکتے ہیں۔
رائٹنگ پارٹنر تلاش کریں:
لکھنے کے لیے کسی ساتھی کی تلاش تخلیقی زون میں جانے کا ایک بہترین طریقہ ہے اور باقاعدگی سے لکھنے کے سلسلے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔
تحریری مواد اور نت نئے مضامین کے حصول کے لیے دوستوں سے ملنے کی کوشش کریں اور ان کے خیالات و نظریات یا واقعات سے اپنی تحاریر کے لیے مواد اخذ کرنے کی کوشش کریں۔۔
جب آپ کسی کہانی پر کام کرنا شروع کر دیتے ہیں تو یہ عمل آپ کو اپنی توجہ کو کسی خاص نکتے پر مرکوز کرنے میں آپ کی مدد کرے گا۔
آپ کا رائٹنگ پارٹنر آپ کی تحریر کا محرک ہوسکتا ہے۔
رائٹنگ پارٹنر کی تلاش آپ کے روز مرہ تحریری سیشن سے مطابقت پیدا کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔
روزانہ کے تحریری سیشنز کے ساتھ آپ کا رائٹنگ پارٹنر یا کوئی دوست بھی آپ کی تحریر کے لیے ایک اچھے نقاد کا کام کر سکتا ہے اور جب آپ کسی مقام پر پھنس جاتے ہیں تو اس سے نکلنے میں وہ آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔
دوسروں کے ساتھ ذہن سازی کرتے وقت آپ کچھ بہترین آئیڈیاز بھی لے سکتے ہیں۔
کسی جریدے کے لیے لکھیں یا بلاگ شروع کردیں:
یہ عمل آپ کے روزانہ کے تحریری سیشنز کے لیے ایک عمدہ محرک ثابت ہوسکتا ہے۔ آپ اپنی تحریر کو کسی جریدے کا حصہ بناسکتے ہیں یا پھر کوئی بلاگ لکھنے کا سلسلہ شروع کرسکتے ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اسے پھلتا پھولتا دیکھ سکتے ہیں۔
اگر آپ اپنی تحریر کو دوسروں کے ساتھ بانٹنا چاہتے ہیں تو اس سلسلے میں سب سے عمدہ عمل یہ ہے کہ آپ کوئی بلاگ شروع کرسکتے ہیں۔
لکھنے کے سلسلے میں سب سے پہلے جو بات ذہن میں رکھنے کی ہے وہ یہ ہے کہ آپ اپنی کہانی کو دوسروں کے ساتھ بانٹنے میں تھوڑی سی ہچکچاہٹ محسوس کرسکتے ہیں یا ممکنہ تنقید سے خوفزدہ ہوسکتے ہیں لیکن جیسے جیسے آپ آگے بڑھتے جائیں گے آپ اپنے خیالات کو بیرونی دنیا کے ساتھ بانٹنے میں مزید پُراعتماد ہوجائیں گے۔
تحریری اشاعتوں کا استعمال کریں:
تحریر کے اشارے آپ کے ان دنوں میں کام آسکتے ہیں جب آپ خود کو معاملات و واقعات سے زیادہ متاثر محسوس نہیں کرتے یا آپ کو پتہ ہی نہیں ہے کہ کس چیز کے بارے میں کیا لکھنا ہے۔
کوئی بھی نئی تحریر لکھنے کے لیے پہلے اس کے بارے میں اپنے طور پر تحقیق کرنے کی کوشش کریں یا اپنی پسند کی کتابیں پڑھیں یا جن مقامات پر آپ کبھی گئے ہوں یا زندگی کا کوئی دلچسپ تجربہ جو آپ نے کیا ہو اسے احاطہ تحریر میں لانے کی کوشش کریں۔
یہ وہ ساری چیزیں ہیں جن کے بارے میں آپ لکھ سکتے ہیں خاص طور پر اس وقت جب آپ کو خیالات کے ہجوم میں کھو جانے کا احساس ہوتا ہے اور کسی نئی تحریر کو لکھنے کے لیے کوئی عنوان نہیں مل پاتا تو ایسے میں آپ اپنی زندگی کے ذاتی تجربات کو کسی کہانی کی شکل دے سکتے ہیں یا دوستوں کے تجربات سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں یا کسی کتاب میں درج کسی واقعے سے انسپائریشن لے کر اسے اپنی تحریر میں ڈھال سکتے ہیں۔
اپنی تحریر کے ساتھ تجربات کریں:
آپ اپنے لکھنے کے عمل کے دوران مختلف قسم کی تحاریر کا تجربہ کرسکتے ہیں جسے رائٹنگ اسٹائل بھی کہا جاتا ہے، کسی بھی کہانی قصے یا واقعے کو بیان کرنے کے کئی طریقے ہوسکتے ہیں آپ بھی کسی لگے بندھے طریقے کو بار بار استعمال کرنے کے بجائے اپنی تحریر میں رائٹنگ اسٹائل کی تبدیلی سے تنوع پیدا کرسکتے ہیں، اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ آپ ہر روز ایک ہی طرح کے طرزِ تحریر سے اکتائیں گے نہیں اور نہ کسی قسم کی بوریت کا شکار ہوں گے۔
اگر آپ عام طور پر نان فکشن لکھتے ہیں تو اسے افسانوی رنگ دینے کی کوشش کریں اور اپنی تحریر کو فکشن کے انداز میں پیش کریں، اس سے آپ کو فنِ تحریر پر دسترس حاصل کرنے میں بہت مدد ملے گی۔
یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ کوئی نظم لکھنے کی کوشش کریں یا کوئی کہانی لکھنے کی کوشش کریں جو آپ کی زندگی میں پیش آنے والی کسی چیز یا واقعے سے متعلق ہو اور آپ کے لیے اپنے ذاتی تجربے کو اپنے قارئین کے ساتھ شیئر کرنے کا موقع فراہم کرے۔
یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کوئی اس قسم کی تحریر تلاش کرنے کی کوشش کریں جو آپ کے لیے سب سے آسان اور خوشگوار ہو اور اسے لکھتے وقت آپ خود میں ایک طرح کا جوش و خروش محسوس کریں ( یہ عمل محض تفریح طبع کے لیے بھی کیا جاسکتا ہے)
تجربات کو مجتمع کریں:
کلاس میں شمولیت اختیار کریں، کوئی نئی مہارت سیکھیں، نئی سوچوں میں مشغول ہوں، ایک نیا شوق چنیں، مختلف جگہیں دیکھیں، ایک نئی کتاب پڑھیں، مختلف چیزیں آزمائیں اور ان سب چیزوں سے ملنے والے تجربات کو جمع کریں اور اچھی طرح ذہن میں پکانے کے بعد ان تجربات اور نظریات کو اپنی تحریر میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔
یہ چیزیں آپ کو آپ کے روزانہ کے تحریری سیشن کے لیے زیادہ بصیرت اور عنوانات دیں گی۔
اگر آپ اپنی زندگی کے تمام خلفشار یا پاگل پن کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہر روز اپنی تحریر کے لیے تھوڑا سا وقت نکالتے ہیں تو ماضی کی یہ یادیں اور واقعات آپ کی تحریر میں نیا پن پیدا کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوں گے۔
اس عمل سے یہ فائدہ ہوگا کہ آپ آہستہ آہستہ روزانہ کچھ نہ کچھ تحریر کرنے کی عادت بنالیں گے جو لکھنے کے جذبے اور فنِ تحریر کی طرف آپ کی توجہ اور عزم کو بھی بہتر بنائے گی اور آپ کے ہُنر کو بھی چمکائے گی