اکتوبر 2021 میں حاصل کرنے کے لیے بہترین اسکالرشپس

اکتوبر 2021 میں حاصل کرنے کے لیے بہترین اسکالرشپس

اکتوبر 2021 میں حاصل کرنے کے لیے بہترین اسکالرشپس

بہت سی بین الاقوامی اسکالر شپس کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے قریب ہے۔ یہ وظائف یا اسکالر شپس بین الاقوامی طلباء کے لیے تاحال کھلی ہوئی ہیں، جو اسے حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور اپنی خوابوں کی یونیورسٹیوں میں بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ یونیورسٹیاں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگراموں کے لیے اسکالرشپس پیش کر رہی ہیں۔

یہاں اکتوبر2021 میں آخری تاریخ کے ساتھ کچھ بین الاقوامی اسکالرشپس کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

رھوڈس اسکالرشپ:

رھوڈس اسکالرشپس اب آکسفورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلباء کے لیے دستیاب پروگراموں کے شعبوں میں آپ کے خوابوں کی تعبیر پیش کر رہی ہے۔

یہ آپ کو پوسٹ گریجویٹ سطح پر کسی پروگرام میں داخلہ لینے کی اجازت دیتی ہے۔  انتخاب کے وقت امیدواروں کی تعلیمی کارکردگی پر غور کیا جائے گا۔ یہ اسکالرشپ برطانیہ میں منعقد کی جائے گی۔

اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم اکتوبر 2021 ہے۔

ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

link

کنگ کالج لندن اسکالرشپ:

کنگ کالج لندن اسکالرشپ اب بین الاقوامی طلباء کے لیے اپنے خوابوں کی تعبیر پانے کا فراہم  کر رہی ہے۔ یہ مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپ ہے۔ اسٹوڈنٹس کے تمام اخراجات آرگنائزیشن برداشت کرے گی۔

یہ آپ کو پوسٹ گریجویٹ (ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی) ڈگری پروگراموں میں داخلہ لینے کے قابل بناتی ہے۔ یہ اسکالرشپ برطانیہ میں منعقد کی جائے گی۔

اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ یکم اکتوبر 2021 ہے۔ ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

link

لیڈن یونیورسٹی ایکسی لینس اسکالرشپ:

لیڈن یونیورسٹی ایکسیلنس اسکالرشپ پروگرام اب دنیا بھر کے اسٹوڈنٹس کے لیے اوپن ہے۔ بین الاقوامی طلباء جلد از جلد اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے درخواست دے کر اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس اسکالر شپ کے لیے اہل امیدوار گریجویٹ (ماسٹرز) ڈگری پروگراموں میں شامل کسی بھی پروگرام میں داخلہ لینے کے قابل ہیں۔ یہ اسکالرشپ ہالینڈ میں منعقد کی جاتی ہے۔

اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم اکتوبر 2021 ہے۔

ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

link

مورا اسکالرشپ۔

اقلیتوں کے لیے مخصوص مورا اسکالرشپ برائے 2021 ضرورت مند اور مستحق طلباء کے لیے میرٹ اسکالرشپ کا اعلان کر رہی ہے۔

یہ اسکالرشپ اسٹوڈنٹس کو تمام ڈگری پروگراموں میں داخلہ لینے کی اجازت دیتی ہے جن میں بیچلرز، گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام شامل ہیں۔

یہ اسکالرشپ پاکستانی طلباء کے لیے ہے جو پاکستان میں ڈائریکٹ ہو گی۔ اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 اکتوبر 2021 ہے۔ اس اسکالر شپ کے لیے درکار بنیادی ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

link

نائٹ ہینسی اسکالرشپ پروگرام:

نائٹ ہینسی اسکالرشپ پروگرام اب بین الاقوامی طلباء کے لیے اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے لیے اوپن ہے۔ یہ اسکالرشپ امریکہ میں کنڈکٹ کی جا رہی ہے۔ یہ ماسٹرز، پی ایچ ڈی، ایم ایس، ایم بی اے، ایم ایف اے اور ایم ڈی ڈگری پروگراموں کا مطالعہ کرنے کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ ہے۔ اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 اکتوبر 2021 ہے۔ ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

link

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو