نومبر( 2021) کی ڈیڈ لائن کے ساتھ بہترین انٹرنیشنل اسکالرشپس

نومبر( 2021) کی ڈیڈ لائن کے ساتھ بہترین انٹرنیشنل اسکالرشپس

نومبر( 2021) کی ڈیڈ لائن کے ساتھ بہترین انٹرنیشنل اسکالرشپس

بہت سی انٹرنیشنل اسکالرشپس جلد بند ہو رہی ہیں۔ یہ زبردست اسکالرشپس بین الاقوامی طلباء کے لیے فی الوقت اوپن ہیں جو ان کے حصول کے لیے درخواست دے سکتے ہیں اور اپنی خوابوں کی یونیورسٹیوں میں بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔ 
نومبر 2021 کی ڈیڈ لائن کے ساتھ بیشتر یونیورسٹیاں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز کے لیے اسکالرشپس پیش کر رہی ہیں اور نومبر2021 کی ڈیڈ لائن کے ساتھ یہاں کچھ انٹرنیشنل اسکالرشپس کی فہرست دی جارہی ہے جو کیمپس گرو نے آپ کے لیے مرتب کی ہے۔

برٹش شیوننگ اسکالرشپ:

برٹش شیوننگ اسکالرشپ بین الاقوامی طلباء کو دستیاب پروگراموں کے شعبوں میں آگے بڑھنے کا بہترین موقع پیش کر رہی ہے۔ یہ زبردست اسکالرشپ آپ کو پوسٹ گریجویٹ سطح پر کسی پروگرام میں داخلہ لینے کی اجازت دیتی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انتخاب کے وقت امیدواروں کی تعلیمی کارکردگی پر غور کیا جائے گا۔ یہ اسکالرشپ برطانیہ میں منعقد کی جائے گی۔ اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 2 نومبر2021 ہے۔ اس اسکالر شپ کی ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

link

وینیئر کینیڈا گریجویٹ اسکالرشپ:

وینیئر کینیڈا گریجویٹ اسکالرشپ کینیڈا کی حکومت کی جانب سے پیش کردہ اسکالرشپ ہے، جو اب بین الاقوامی طلباء کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

یہ ایک مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپ ہے۔ اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس کے تمام اخراجات کینیڈین حکومت اٹھائے گی۔ یہ آپ کو پوسٹ گریجویٹ (ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی) ڈگری پروگراموں میں داخلہ لینے کی اجازت دیتی ہے۔

خوش قسمت اسٹوڈنٹس کو یہ اسکالرشپ کینیڈا میں دی جائے گی۔ اس زبردست اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 نومبر 2021 ہے۔ ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

link

یونیورسٹی آف ہیلسنکی اسکالرشپ:

ہیلسنکی یونیورسٹی میں فن لینڈ حکومت کا پیش کردہ یہ زبردست اسکالرشپ پروگرام اب دنیا بھر کے اسٹوڈنٹس کے لیے اوپن ہے۔

بین الاقوامی طلباء بروقت درخواست دے کر اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ اسکالر شپ اہل امیدواروں کو پوسٹ گریجویٹ (ماسٹرز) ڈگری پروگراموں میں داخلہ لینے کا موقع دیتی ہے۔ خوش قسمت اسٹوڈنٹس کو یہ اسکالرشپ فِن لینڈ میں دی جائے گی۔ اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 نومبر 2021 ہے۔

ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

link

اے آئی یو ایمبیسڈر نٹرنیشنل اسکالرشپ ایوارڈز:

اے آئی یو ایمبیسڈر نٹرنیشنل اسکالرشپ ایوارڈز کی جانب سے اب تمام دستیاب شعبوں میں بین الاقوامی طلباء کے لیے انڈر گریجویٹ پروگرام پیش کیے جارہے ہیں۔ یہ اسکالرشپ اسٹوڈنٹس کے علمی جواز، تجربہ، پہلے سیکھنے اور دیگر قابلِ ذکر کامیابیوں پر منحصر ہے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے پاس بھی مطلوبہ اہلیت ہے تو آپ کو یہ شاندار اسکالرشپ حاصل کرنے کی کوشش ضرور کرنی چاہیے۔

خوش قسمت اسٹوڈنٹس کو یہ اسکالرشپ جاپان میں دی جائے گی۔ اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 نومبر 2021 ہے۔

ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

link

 آؤٹ آف اسٹیشن اینڈ انٹرنیشنل ایوارڈز:

یونیورسٹی آف میساچیوسٹس میں آؤٹ آف اسٹیشن اینڈ انٹرنیشنل ایوارڈز کا قابلِ ذکر تعلیمی پروگرام اب انٹرنیشل اسٹوڈنٹس کے لیے اوپن ہے۔

یہ اسکالرشپ آپ کو تمام مضامین کے شعبے میں انڈر گریجویٹ ڈگری پروگراموں میں داخلہ لینے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ منتخب کردہ درخواست گزاروں کو روز مرہ اخراجات کے لیے مناسب رقم ملے گی۔

خوش قسمت اسٹوڈنٹس کو یہ اسکالرشپ امریکہ میں دی جائے گی۔ اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 نومبر 2021 ہے۔ اس حوالے سے ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

link

موناش یونیورسٹی ڈیل ساسو فیملی اسکالرشپ:

موناش یونیورسٹی کا ڈیل ساسو فیملی اسکالرشپ پروگرام اب بین الاقوامی طلباء کے لیے اوپن ہے۔ یہ اسکالر شپ انڈر گریجویٹ پروگراموں کے لیے پیش کی جاتی ہے جس میں موناش یونیورسٹی میں پیش کیے جانے والے تمام مضامین کے شعبے شامل ہیں۔

خوش قسمت اسٹوڈنٹس کو یہ اسکالرشپ آسٹریلیا میں دی جائے گی۔

اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 6 نومبر2021 ہے۔ اس اسکالر شپ کو پانے کے لیے ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

link

اگر آپ انٹرنیشنل اسکالر شپ پر دنیا کی بہترین یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو جلدی سے اپلائی کریں اور درج بالا میں سے کوئی ایک اسکالر شپ حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ کیمپس گرو آپ کے تعلیم سے جُڑے خوابوں کو تعبیر دینے کے لیے کوشاں ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو