ملکی و غیرملکی اسکالرشپس حاصل کرنے کا سنہری موقع

ملکی و غیرملکی اسکالرشپس حاصل کرنے کا سنہری موقع

ملکی و غیرملکی اسکالرشپس حاصل کرنے کا سنہری موقع

یہاں کچھ اسکالرشپس کا اعلان کیا جا رہا ہے جو بہت جلد ختم ہونے والی ہیں۔ ان تعلیمی وظائف کو حاصل کرنے کے لیے تمام بین الاقوامی طلباء درخواست دے سکتے ہیں اور شاندار یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ یونیورسٹیاں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگراموں کے لیے یہ زبردست اسکالرشپس پیش کر رہی ہیں۔

کیمپس گرو نے ملکی یا غیر ملکی یونویرسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کے لیے کچھ بین الاقوامی اور مقامی اسکالرشپس کی فہرست مرتب کی ہے جو جلد ختم ہو رہی ہیں، تو کیوں نہ اس موقع سے فائدہ اٹھایا جائے۔

کے پی ورکر ویلفیئر بورڈ اسکالرشپ: 

خیبرپختونخوا ورکر ویلفیئربورڈ پاکستانی طلباء کے لیے 2021 کی اسکالرشپ پیش کر رہا ہے۔ اس اسکالرشپ کے ذریعے طلباء گریجویٹ، انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈگری پروگرام میں داخلہ لینے کے اہل ہوسکیں گے۔

یہ اسکالرشپ پاکستانی طلباء کے لیے ہے جو پاکستان میں دی جائے گی۔

یہ اسکالر شپ حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2021 ہے۔

اسکالرشپ کی ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درجِ ذیل لنک پر کلک کریں۔

link

نانیانگ اسکالرشپ:

نانیانگ اسکالرشپ برائے2022 اب دستیاب پروگراموں کے شعبوں میں بین الاقوامی طلباء کے لیے اوپن ہے۔

یہ بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ و طالبات کے لیے ایک مکمل فنڈڈ اسکالرشپ ہے۔

انتخاب کے وقت امیدواروں کی تعلیمی کارکردگی پر غور کیا جائے گا۔ یہ اسکالرشپ سنگاپور میں دی جائے گی۔

اسکالر شپ حاصل کرنے کے لیے اپنی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2021 ہے۔

اسکالرشپ کی ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درجِ ذیل لنک پر کلک کریں۔

link

ڈونلڈ اے ویہرنگ انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ ایوارڈ:

یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا میں ڈونلڈ اے ویہرنگ انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ ایوارڈ پروگرام اب تمام انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کے لیے اوپن ہے۔

بین الاقوامی طلباء بروقت درخواست دے کر یہ شاندار اسکالرشپ حاصل کرنے کے سنہری موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس اسکالر شپ کے ذریعے اہل امیدوار انڈرگریجویٹ ڈگری پروگراموں میں داخلہ لینے کے قابل ہوسکیں گے۔ اہل امیدواروں کو یہ اسکالرشپ کینیڈا میں دی جائے گی۔

اسکالر شپ حاصل کرنے کے لیے اپنی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم دسمبر 2021 ہے۔

اس اسکالرشپ کی ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درجِ ذیل لنک پر کلک کریں۔

link

کیو ٹیک اسکالرشپ:

 کیو ٹیک اسکالرشپ اب تمام دستیاب شعبوں میں انٹرنیشنل ایم ایس سی اسٹوڈنٹس کے لیے پوسٹ گریجویٹ پروگرام پیش کر رہی ہے۔

یہ اسکالرشپ ایسے امیدواروں کے لیے مختص کی جاتی ہے جو علمی جواز، تجربہ، گذشتہ تعلیمی سفر، حالیہ تعلیم اور دیگر مناسب کامیابیوں کے ساتھ آگے بڑھے ہوں۔

یہ اسکالرشپ نیدرلینڈ میں فراہم کی جائے گی۔

اس اسکالر شپ کو حاصل کرنے کے لیے اپنی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم دسمبر 2021 ہے۔

اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے ضروریات اور درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درجِ ذیل لنک پر کلک کریں۔

link

ساسکیچیوان یونیورسٹی اسکالرشپ:

ساسکیچیوان یونیورسٹی اسکالرشپ برائے 2022 بین الاقوامی طلباء کے لیے اوپن ہے۔

یہ مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپ ہے۔ اس اسکالرشپ کو حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لیے تمام مضامین کے میدان میں تمام ڈگری پروگراموں میں داخلہ لینے کی اجازت ہے۔

منتخب درخواست دہندگان کو گزربسر کے لیے معقول رقم ملے گی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ اسکالرشپ کینیڈا میں دی جائے گی۔

یہ اسکالر شپ حاصل کرنے کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم دسمبر 2021 ہے۔

اسکالرشپ کی ضروریات اور طالب علموں کی درخواست کے معیار کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درجِ ذیل لنک پر کلک کریں۔

link

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو