ایل ایل بی کے بارے میں جانیے تمام تفصیلات

ایل ایل بی کے بارے میں جانیے تمام تفصیلات

ایل ایل بی کے بارے میں جانیے تمام تفصیلات

ایل ایل بی (بیچلر آف لاء) کیا ہے؟

یہ قانون کے شعبے میں تین سالہ انڈرگریجویٹ ڈگری ہے۔ وہ طلبہ جو قانون کے میدان میں اپنے کیریئر کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں ان کے لیے ایل ایل بی یا بیچلر آف لاء ایک انتخابی پروگرام ہے۔ قانون کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد  کوئی شخص مجسٹریٹ، سول جج، ایڈیشنل سیشن جج، خصوصی عدالتوں کا جج، کارپوریٹ وکیل یا سرکاری وکیل بن سکتا ہے۔

کیا میں اردو میں ایل ایل بی کی تعلیم حاصل کرسکتا ہوں؟

پاکستان میں بیشتر یونیورسٹیز میں ایل ایل بی پروگرام کی تعلیم کا بنیادی ذریعہ انگریزی ہے، تاہم ، کچھ ایسے کالجز ہیں جو اردو میں بھی ایل ایل بی کی تعلیم دیتے ہیں۔ ایل ایل بی پاس کرنے کے بعد ، کسی شخص کو جو بار کونسل میں وکیل کی حیثیت سے اندراج کے حصول کا اہل ہو، اسے لاء جی اے ٹی ٹیسٹ دینا پڑتا ہے ۔ بغیر ٹیسٹ پاس کیے وکیل بننے کے لیے کسی کو سینئر وکیل کے ساتھ چھ ماہ کی شاگردی بھی اختیار کرنی ہوگی تاکہ وہ اس کے علم اور تجربے کی روشنی میں قانون کے اہم نکات کو سمجھ سکے۔

ایل ایل بی کیوں؟

وہ طلباء جو انصاف کے سماجی امور کے موضوعات میں دلچسپی رکھتے ہیں اور مظلوم طبقات کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں انہیں اس میدان میں ضرور اگے آنا چاہیے۔ قانون کی تعلیم کے لیے بہت پڑھنے، تحقیق کرنے اور صبر کی ضرورت ہے۔ ایک بار جب آپ وکیل بن جاتے ہیں تو آپ پر معاشرے کی طرف سے پورا کرنے کے لیے ایک بڑی ذمے داری عائد ہوجاتی ہے۔ لہٰذا ایسے  طلباء جو قانون کا پیشہ انتخاب کرنے کی طرف سنجیدگی سے مائل ہیں صرف وہ لوگ اس شعبے کو منتخب کریں اور اہلخانہ کے دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں۔

ایک طالبِ علم ایل ایل بی کے بعد کیا کرے گا؟

چونکہ ایل ایل بی ایک انڈر گریڈ ڈگری ہے اس لیے بہت سارے طلباء ماسٹرز کے لیے پولیٹیکل سائنس کا انتخاب کرتے ہیں۔ تاہم، قانون کی مشق کرنے اور اس شعبے میں ماہر بننے کے لیے ماہرینِ تعلیم تجویز کرتے ہیں کہ ایل ایل ایم طلباء کا اولین انتخاب ہونا چاہیے، جو نہ صرف ان کے قانونی عمل میں بلکہ عدلیہ کی دستاویزات کو سمجھنے میں بھی ان کی مدد کرتا ہے۔

ایل ایل ایم مکمل کرنے کے بعد کوئی شخص سول جج اور مجسٹریٹ کے عہدوں کے لیے درخواست دے سکتا ہے۔ کچھ طلبا ایل ایل بی کی تکمیل کے بعد ہسٹری، انٹرنیشنل لاء، انگریزی، بار ان لاء یا پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ (پی جی ڈی) کا انتخاب بھی کرتے ہیں۔

مرکزی مضامین:

قانون کا علم۔

اسلامی فقہ۔

آئینی قانون۔

معاہدہ کا قانون۔

ٹورٹس کا قانون۔

قانونِ شہادت (1984)۔

کرمنل لاء۔

ایکویٹی کا قانون اور خصوصی ریلیف ایکٹ۔

انتظامی قوانین۔

کمپنی کے قوانین۔

ثالثی ایکٹ (1940)۔

املاک کی منتقلی کا قانون۔

مسلم پرسنل لاز۔

میجورٹی ایکٹ 1875۔

عوامی بین الاقوامی قانون۔

پاکستان کی آئینی تاریخ۔

سول ضابطہ اخلاق (1908)۔

سروس لاء۔

فوجداری طریقہ کار (1998)۔

میڈیکل فقہ۔

حدود ایکٹ۔

سروس ٹریبیونل۔

شہری کرائے کے قوانین۔

ثبوت اور قانونی اخلاقیات کا قانون۔

کنوینسینگ اور پلیڈنگ۔

آئین کی ترجمانی۔

اسٹیمپ ایکٹ 1899۔

دانشورانہ املاک کے قوانین۔

کورٹ فیس ایکٹ،اے(1870)۔

سُوٹ ویلیوایشن ایکٹ (1877)۔

ماحولیاتی قوانین۔

بینکنگ کے قوانین۔

لیبر کے اہم قوانین۔

انکم ٹیکس آرڈیننس۔

زمین کے قوانین۔

لیبر کوڈ۔

کیریئر اور اسکوپ:

اٹارنی ایٹ لاء۔

جوڈیشنل مجسٹریٹ۔

اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل۔

لیکچرر ان لاء کالج۔

لیگل ایڈوائزر۔

کورٹ رپورٹر۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج۔

پبلک پراسیکیوٹر۔

اٹارنی جنرل۔

ایڈووکیٹ جنرل۔

انویسٹی گیشن پولیس۔

ایف آئی اے۔

مختلف محمکموں کی لاء برانچ۔

ایکسائز انسپکٹر۔

مختلف انویسٹی گیشن ایجنسیاں جیسے اینٹی کرپشن، نیب اور سی آئی اے وغیرہ۔

اینکر پرسن۔

نیوزپیپرز (اخبارات)۔

کارپوریٹ گروپس۔

بینکس۔

نوٹری پبلک یا اوتھ کمشنر۔

پاکستان میں ایل ایل بی کی ڈگری فراہم کرنے والے تدریسی ادارے:

پاکستان میں بین الاقوامی الحاق شدہ قانون کی ڈگریاں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو