کرہ ارض پر آٹھواں براعظم، زی لینڈیا دریافت

کرہ ارض پر آٹھواں براعظم، زی لینڈیا دریافت

کرہ ارض پر آٹھواں براعظم، زی لینڈیا دریافت

براعظم زمین کی سب سے بڑی کرسٹل ٹھوس اشیاء ہیں اور جیسا کہ ماہرینِ ارضیات کی طرف سے بیان کیا جاتا ہے کہ ایک براعظم زمین کا ایک بہت بڑا رقبہ ہوتا ہے۔ جس پر انسانی آبادیاں قائم کی جاسکتی ہیں۔ برِ اعظم خشک زمین اور براعظمی شیلف دونوں کا احاطہ کرتا ہے لیکن براعظم کی تعریف اس کی صفات کی بنیاد پر اب بھی قابل بحث ہے۔ تاہم، جی این ایس سائنس نیوزی لینڈ کے ماہرین ارضیات کے مورٹیمر کے گروپ نے تجویز پیش کی ہے کہ ایک براعظم کی واضح طور پر حدود کی وضاحت کی گئی ہے، جو 386,000 مربع میل (1 ملین مربع کلومیٹر) سے بڑا ہے، ارد گرد کے سمندری پرت سے بلند ہے اور ایک براعظمی پرت ہے جو اس سمندری پرت سے زیادہ موٹی اور ٹھوس ہے۔

جیسا کہ ہم پہلے ہی جانتے ہیں کہ زمین کو 7 براعظموں میں تقسیم کیا گیا ہے یعنی ایشیا، یورپ، افریقہ، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ، انٹارکٹیکا اور آسٹریلیا اپنے انہی اوصاف اور خصوصیات کی وجہ سے براعظم کا درجہ رکھتے ہیں۔

ان معیارات کی بنیاد پر، ماہرین ارضیات نے 'زیلینڈیا' نامی ایک نیا براعظم دریافت کیا ہے جو 1995 میں ماہر ارضیات بروس لیوینڈیک کی تجویز کی گئی اصطلاح ہے۔

نیوزی لینڈ اور زیر آب کرسٹل کے ٹکڑوں کا ایک گروپ جو تقریباً 85 ملین سال پہلے گونڈوانا نامی قدیم براعظم سے ٹوٹ کر زیلینڈیا کی تشکیل کرتا ہے۔

ماہرین ارضیات کے ایک گروپ نے اسے 2017 میں ایک براعظم قرار دیا تھا لیکن تمام سائنس دان اس پر متفق نہیں تھے، وہ اس بارے میں یقینی نہیں تھے کہ زیر آب زمینی ماس زیلینڈیا ایک براعظم ہے یا نہیں۔ تاہم، اب اسے زمین کا آٹھواں، سب سے پتلا، سب سے زیادہ زیر آب اور سب سے چھوٹا براعظم سمجھا جاتا ہے۔

یہ جنوبی بحرالکاہل کے تقریباً 3,500 فٹ نیچے واقع ہے، اس نئے براعظم کی زمین کا رقبہ 2 ملین مربع میل ہے۔

زیلینڈیا کا سائز آسٹریلیا کے مجموعی رقبے سے تقریباً نصف ہے، حالانکہ یہ سطح سمندر سے بمشکل 7 فیصد بلندی پر ہے۔ نیوزی لینڈ کے دو بڑے جزائر، نارتھ آئی لینڈ اور سائوتھ آئی لینڈ کا ملک، اس ارضی علاقے کی اکثریت پر مشتمل ہے۔

 

زیلینڈیا میں اسٹیورٹ جزیرہ بھی شامل ہے، جو سائوتھ آئی لینڈ کے جنوب میں واقع ہے، اور ساتھ ہی ساتھ بہت سے چھوٹے جزیرے بھی اس رقبے میں شامل ہیں۔ زیلینڈیا کا شمالی حصہ نیو کیلیڈونیا پر مشتمل ہے، جو فرانسیسی حکومت کے تحت آنے والے جزائر کا ایک جھرمٹ ہے۔

زیلینڈیا گونڈوانا سے ٹوٹنے کے تقریباً 30 ملین سے 50 ملین سال بعد پانی کے اندر چلا گیا اور اس کا تقریباً 94 فیصد حصہ اب بھی پانی کے اندر ہے۔ نتیجے کے طور پر اس نئے براعظم پر تحقیق کرنا ایک مشکل کام ہے۔ تاہم، محققین اب بھی اس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے مطالعہ کر رہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے جی این ایس سائنس کے ماہر ارضیات نک مورٹیمر نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ زیلینڈیا کو دنیا کے عمومی نقشوں میں شامل کیا جائے گا، اسکولوں میں پاس کے بارے میں ڑھایا جائے گا اور یہ بھی انٹارکٹیکا کی طرح مشہور ہو جائے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو