حکومتی فیصلے کی مخالفت
حکومتی فیصلے کی مخالفت
آل پاکستان اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے اپنے خطاب میں تعلیمی اداروں کی بندش میں 15 جولائی تک توسیع کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ نوے فیصد سے زائد اسکول کرایہ کی عمارتوں میں قائم ہیں جبکہ اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی تنخواہیں بھی طے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو اسکولوں کی بندش میں توسیع کی صورت میں ایک "تعلیمی ریلیف پیکج" کا اعلان کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت یکم جون سے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دے اور اس سلسلے میں ایس او پیز کا اعلان کیا جائے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا