سوسائٹی فار انٹرنیشنل ایجوکیشن کا سسٹر 2 سسٹر ایکسچینج پروگرام برائے 2021 کا اعلان
سوسائٹی فار انٹرنیشنل ایجوکیشن کا سسٹر 2 سسٹر ایکسچینج پروگرام برائے 2021 کا اعلان
ڈیپارٹمنٹ آف دی یونائیٹڈ اسٹیٹس کے زیر اہتمام سوسائٹی فار انٹرنیشنل ایجوکیشن نے سسٹر 2 سسٹر ایکسچینج پروگرام برائے 2021 میں شامل ہونے کی خواہش مند خواتین اسٹوڈنٹس کے لیے گذارشات کے دروازے کھول دیئے ہیں۔
پروگرام کے تحت پاکستان سے اس پروگرام میں دلچسپی رکھنے والی طالبات کو ایک آن لائن درخواست مکمل کرنے اور جمع کروانے کے لیے مدعو کیا گیا ہے جسے، درج ذیل لنک پر کلک کرکے آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت تاریخ میں پہلی بار خواندگی کی پالیسی کا اعلان کرے گی
سسٹرٹوسسٹر ایکسچینج پروگرام کی ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ سوسائٹی فار انٹرنیشنل ایجوکیشن نوجوان پاکستانی خواتین کو امریکی یونیورسٹیز میں موسم گرما کے انڈرگریجویٹ پروگراموں میں داخلہ لینے کی ترغیب دے کر پاکستان یا بیرون ملک ملازمت کے امکانات کے لیے تربیت دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
سوسائٹی فار انٹرنیشنل ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اس پروگرام سے باصلاحیت اور اہل اسٹوڈنٹس کے لیے سرپرستی پیدا ہوگی اور نوجوان پاکستانی خواتین کو تعلیمی سلسلے اور کیریئر کی ترقی کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ نیٹ ورکس سے جوڑ دیا جائے گا۔
اہلیت:
- صرف خواتین۔
- پاکستانی شہری۔
- یکم جون 2021 تک عمر 18 سے 24 سال کے درمیان ہونی چاہیے۔ ( یکم جون 1997 سے یکم جون 2003 تک پیدا ہونے والی خواتین)
- کم از کم 12 سال تک تعلیم حاصل کی ہو۔
- فی الحال کسی کالج یا یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہے اور پروگرام کی تکمیل کے بعد اپنی ہوم یونیورسٹی میں واپس جانے کا عہد کیا ہے۔
اگر آپ نے 2 سالہ بیچلرز پروگرام مکمل کرلیا ہے اور اس وقت ماسٹرز پروگرام کے پہلے سال میں داخلہ لیا ہے یا اگر آپ 4 سالہ بیچلرز پروگرام کے پہلے، دوسرے یا تیسرے سال میں ہیں۔
یونیورسٹی اور کمیونٹی کی سرگرمیوں میں مضبوط قائدانہ خصوصیات اور صلاحیت موجود ہے۔ - ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے بارے میں جاننے میں دلچسپی رکھتی ہیں
- گریڈز یا ایوارڈز کے ضمن میں اعلیٰ درجے کی علمی کامیابی حاصل کی ہو تو اس کے حوالہ جات فراہم کریں۔
- پچھلے 3 تعلیمی سالوں میں مجموعی نمبرز کم از کم 70 فیصد حاصل کیے ہوں۔
- انگریزی زبان میں مہارت حاصل ہو۔
- متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والی طالبات کو، خاص طور پر وہ طالبات جنہیں پہلے بین الاقوامی سطح پر سفر کرنے کے مواقع نہیں ملے تھے، درخواست دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
- جنہوں نے کبھی امریکہ کا دورہ نہیں کیا ہے۔
پروگرام کی پیشکش میں شامل:
- مکمل ٹیوشن فیس۔
- ریاست ہائے متحدہ امریکہ آنے اور سفر کے اخراجات۔
- ہیلتھ انشورنس۔
- رہائش اور کھانا۔
- ویزہ فیس۔
ڈیڈ لائن:
اس پروگرام کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2021 ہے۔