لوئر دیر میں فائرنگ سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا افسر جاں بحق

لوئر دیر میں فائرنگ سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا افسر جاں بحق

لوئر دیر میں فائرنگ سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا افسر جاں بحق

پولیس نے بتایا کہ قتل کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

محکمہ تعلیم کے اسسٹنٹ سب ڈویژنل ڈسٹرکٹ آفیسر گل محمد جمعرات کے روز لوئر دیر کے علاقے تلاش میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ انہیں نائن ایم ایم پستول سے گولی ماری گئی۔

مزید پڑھیں: ملک بھر کےتمام پرائمری اور مڈل اسکولز کھولنے کا فیصلہ کورونا کی صورتحال کے پیشِ نظر کیا جائیگا

پولیس نے واقعے کے چھ گھنٹوں کے اندر اے ایس ڈی او گل محمد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اس کے قبضے سے مقتول کے موبائل فون کے علاوہ قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگریز کے لیے داخلے کا شیڈول جاری کردیا

پولیس نے بتایا کہ نابالغ مجرم نے جرم کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے یہ شخص اسے جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا جس پر اسے گولی مار کر قتل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ قتل کی اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو