پنجاب یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگریز کے لیے داخلے کا شیڈول جاری کردیا

پنجاب یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگریز کے لیے داخلے کا شیڈول جاری کردیا

پنجاب یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگریز کے لیے داخلے کا شیڈول جاری کردیا

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے بدھ کے روز آرٹس اینڈ سائنس کے شعبے میں ایسوسی ایٹ ڈگری اور خصوصی زمرے (اسپیشل کیٹگریز) کے سالانہ امتحانات کے لیے داخلہ فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے نئے تعلیمی سال کے ساتھ نئے امتحانی کیلنڈر کا بھی اعلان کردیا

حکام کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ باقاعدہ فیس کے ساتھ 29 جنوری ہے۔ طلباء آخری تاریخ سے قبل آرٹس، سائنس اور خصوصی زمرہ جات، ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، فارم ڈی، جنرل نرسنگ، فاضل، وفاق المدارس اور اضافی مضامین میں درخواست دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پرائیویٹ اسٹوڈنٹس کو اعلیٰ تعلیم سے محرومی کا خدشہ

جنوری 30 سے فروری 10 کے دوران داخلے کے لیے درخواست دہندگان کو ڈبل فیس جمع کروانی ہوگی۔ پنجاب یونیورسٹی نے تصدیق کی ہے کہ ایسوسی ایٹ ڈگری سماعت سے محروم طلباء کے لیے رواں سال کے سالانہ امتحان کے لیے آن لائن فارموں کی وصولی کی آخری تاریخ 10 فروری ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو