پنجاب حکومت تاریخ میں پہلی بار خواندگی کی پالیسی کا اعلان کرے گی
پنجاب حکومت تاریخ میں پہلی بار خواندگی کی پالیسی کا اعلان کرے گی
صوبائی وزیر برائے خواندگی راجہ راشد حفیظ نے ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبے میں شرح خواندگی کو 100 فیصد تک پہنچانے کے لیے تمام ضروری وسائل مہیا کیے ہیں۔
مزید پڑھیں: لوئر دیر میں فائرنگ سے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا افسر جاں بحق
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ صوبے میں ٹرانس جینڈر افراد کو پہلی بار بالغ خواندگی کے پروگرام کے تحت تعلیم کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ شرح خواندگی میں اضافے کی خاطر خواہ کوششیں کی جارہی ہیں اور ساتھ ہی جیلوں میں مختلف جرائم کی سزا بھگتنے والے شہریوں کی تربیت اور اصلاح بھی کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر کےتمام پرائمری اور مڈل اسکولز کھولنے کا فیصلہ کورونا کی صورتحال کے پیشِ نظر کیا جائیگا
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت خواندگی کی پہلی پالیسی تشکیل دے کر قومی تعمیر نو کے عمل میں اپنا بھرپور عملی کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اجلاس کے دوران افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ خواندگی کو مکمل طور پر فعال بنایا گیا ہے جبکہ مختلف شہروں میں غیر رسمی اسکولوں، جیلوں اور سماجی بہبود کے مراکز میں بالغ افراد کو تعلیم کی سہولیات کی فراہمی اور دیگر منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ہے۔