ایم ڈی کیٹ کا نیا نصاب، طلبہ میں تشویش کی لہر
ایم ڈی کیٹ کا نیا نصاب، طلبہ میں تشویش کی لہر
پاکستان میڈیکل کمیشن نے تعلیمی سال 2020 کے لیے ایم ڈی سی اے ٹی کے نصاب کا اعلان کردیا ہے۔ میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کرنے والے امیدوار اب پی ایم سی کے آفیشل اکائونٹس پر نصاب تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستانی اساتذہ نے کورسیرا کے ذریعے 68 ہزار طلبا کو پڑھایا
اس سے قبل پی ایم سی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اس بات کا تذکرہ کیا گیا تھا کہ نصاب کے مواد میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ امتحان صوبائی سطح کے داخلہ ٹیسٹ میں شامل عنوانات پر مبنی ہوگا۔
تاہم پچھلے بیان کے برعکس پی ایم سی نے ایک نئے نصاب کا اعلان کیا ہے جس میں داخلہ ٹیسٹ کے لیے کئی نئے عنوانات شامل کیے گئے ہیں۔ نصاب کے حوالے سے پی ایم سی کے جاری کردہ نئے بیان کے مطابق 70 فیصد سوالات طبیعیات، کیمسٹری اور حیاتیات کے سیکشنز سے لیے گئے ہیں، جبکہ 30 فیصد سوالات انڈر اسٹینڈنگ کے لیول پر ہوں گے۔
مزید پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی میں ایچ ای سی کی پالیسیوں کے خلاف یوم سیاہ
داخلہ ٹیسٹ سے فقط چند روز قبل نئے نصاب کے اس اعلان نے طلباٗ کے لیے مشکل صورتحال پیدا کردی ہے، جبکہ اس نئے نصاب کے اعلان سے داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کرنے والے امیدواروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔