بیجنگ میں پاکستانی طلباء نے ’’ ڈریم ایوارڈز‘‘ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کردیا

بیجنگ میں پاکستانی طلباء نے ’’ ڈریم ایوارڈز‘‘ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کردیا

بیجنگ میں پاکستانی طلباء نے ’’ ڈریم ایوارڈز‘‘ جیت کر ملک و قوم کا نام روشن کردیا

مقابلے میں شامل اسٹوڈنٹس نے اپنی تقاریر، گلوکاری، موسیقی اور آرٹ ورک کے ذریعے دل جیت لیے

چین کے شہر بیجنگ میں ہونے والے تیسرے سالانہ ریشم روڈ اور ینگ ڈریمز ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کے دوران پاکستانی طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا اور تقاریر، فوٹو گرافی، موسیقی، گلوکاری اور ریت سے مصوری کے نمونے بنانے کے مقابلوں میں انعامات جیتے۔

اس خوبصورت اور یادگار تقریب کا انعقاد سلک روڈ سٹیز الائنس، چائنہ فرینڈشپ فاؤنڈیشن فار پیس اینڈ ڈیولپمنٹ، بیجنگ بیلٹ اینڈ روڈ کوآپریٹو کمیونٹی اور رینمن یونیورسٹی کے چونگیانگ انسٹی ٹیوٹ برائے مالیاتی مطالعات کے تعاون سے کیا گیا تھا، اس تقریب میں 30 سے ​​زائد ممالک کے شرکاء نے شرکت کی۔

پاکستان ایمبیسی بیجنگ  کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن احمد فاروق نے اس یادگار تقریب میں خصوصی شرکت کی اور جیتنے والے اسٹوڈنٹس میں انعامات تقسیم کیے۔

مزید پڑھیں: ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ایم فل اور ایم ایس اسٹوڈنٹس کو ریلیف دینے کا اعلان

پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ (پی ای سی بی) کے محمد علی اسد نے تقریری مقابلے کے جج کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

مقابلے میں شامل پاکستانی اسٹوڈنٹس نے ہمیشہ کی طرح اپنی تقاریر، گلوکاری، میوزک اور آرٹ ورک کے ذریعہ دیکھنے والوں کی توجہ سمیٹ لی اور خوب داد حاصل کی۔ 

پاکستان ایمبیسی کالج بیجنگ (پی ای سی بی) کے طلباء مختلف زمروں میں پوزیشنز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

تقریری مقابلے میں پاکستان سے دانش یعقوب نے پہلا انعام حاصل کیا جبکہ پی ای سی بی کے طالب علم عبدالرحمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پی ای سی بی کے طالب علم معاذ علی ندیم نے فوٹو گرافی کے مقابلے میں سب سے مشہور ایوارڈ جیتا جبکہ پی ای سی بی کی طالبہ عریبہ علی اور تھیمبکائل نے موسیقی اور تقریری مقابلے میں ایوارڈز حاصل کیے۔

مزید پڑھیں: اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے اسکولوں کے لیے نئے نظام الاوقات جاری کردیئے

سلک روڈ اینڈ ینگ ڈریمز کے پلیٹ فارم پر ہیلتھ ڈیکلریشن پڑھنے والی ٹیم میں پی ای سی بی کے طلباء بھی شامل تھے۔

رواں سال کورونا وائرس کے باعث تمام مقابلوں کا انعقاد ہیلتھ تھیم کے ساتھ کیا گیا تھا۔ دنیا بھر کے شرکاء نے اس سالانہ مقابلے میں جوش و خروش سے حصہ لیا اور تمام زمروں میں بہترین کارکردگی کا  مظاہرہ کیا۔ 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو