جامعات کو دوبارہ کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کا اعلان آج ہوگا

جامعات کو دوبارہ کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کا اعلان آج ہوگا

جامعات کو دوبارہ کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے کا اعلان آج ہوگا

تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے حتمی فیصلے کے لئے انٹرپرووینشیل کانفرنس آج وزیر تعلیم و تربیت شفقت محمود کی صدارت میں ہوگی۔

مزید پڑھیں: کراچی یونیورسٹی نے مختلف پروگرامز کے لئے داخلہ ٹیسٹ کی ضرورت ختم کردی

سال کے شروع میں کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی ادارے ملک بھر میں بند کردیئے گئے تھے۔ کانفرنس میں تعلیمی اداروں کے مستقبل سمیت آن لائن نظام تعلیم، امتحانات لئے جانے سے متعلق طریقہ کار اور تمام صوبائی وزارائے تعلیم سے حاصل کی گئی تجاویز کے تناظر میں فیصلہ سازی کی جائے گی ۔ کانفرنس کا انعقاد ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا۔

مزید پڑھیں: ملک ریاض نے پاکستانی طلبا کے لئے 25 پی ایچ ڈی اسکالرشپ کا اعلان کردیا

مذکورہ کانفرنس دو جولائی بروز جمعرات کو منعقد ہونا تھی جسے شفقت محمود کی والدہ کے انتقال کے باعث ایک ہفتے کے لئے موخر کر دیا گیا تھا ۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو 15 مارچ سے 15 جولائی تک بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو