جامعات کو دوبارہ کھولنے کا معاملہ ماہرینِ صحت کے مشورے پر منحصر ہے، ڈاکٹر طارق بنوری

جامعات کو دوبارہ کھولنے کا معاملہ ماہرینِ صحت کے مشورے پر منحصر ہے، ڈاکٹر طارق بنوری

جامعات کو دوبارہ کھولنے کا معاملہ ماہرینِ صحت کے مشورے پر منحصر ہے، ڈاکٹر طارق بنوری

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا ہے کہ یونیورسٹیز کو دوبارہ کھولنے کے معاملے کا فیصلہ حکومت وزارتِ صحت اور ماہرین کے مشورے سے کرے گی۔ ایک مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ یہ مکمل طور پر صحت کے ماہرین کی رائے پر منحصر ہے چاہے یونیورسٹیز دوبارہ کھولی جائیں یا ان کی بندش کا عمل جاری رہے۔

چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ ہم نے حکومت کو ایک مکتوب لکھا ہے کہ وہ جامعات کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں ہمیں اپ ڈیٹ کرتے رہیں، لیکن اس کا انحصار طبی ماہرین کی رائے اور وائرس کے پھیلائو پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز کو دوبارہ کھولنے کی ابتدائی تاریخ 15 جولائی تھی لیکن ملک میں موجودہ صورتحال اور کوروناوائرس سے متاثرہ کیسز میں اضافے کو دیکھ کر ہم اس وقت تک فیصلہ نہیں کرسکتے جب تک ماہرین صحت کی جانب سے یونیورسٹیز کو کھولنے کا مشورہ نہ دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جولائی، اگست، ستمبر یا اکتوبر بھی ہوسکتا ہے۔ جب بھی حکومت اعلان کرے گی ہم اس کے مطابق یونیورسٹیز کو آگاہ کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیمپس کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے کو پہلے ہی انسٹی ٹیوٹس اور یونیورسٹیز کے ساتھ شیئر کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مارچ میں یونیورسٹیز کو ایک جامع ہدایت نامہ بھیجا تھا اور اب ہم نے جامعات میں حفاظتی ضروریات کے بارے میں ایک بار پھر رہنما خطوط ارسال کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام تعلیمی اداروں میں فیس ماسک، سماجی دوری اور سینیٹائزر ڈسپینسرز لازمی ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لیےایک باضابطہ ادارہ ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر طارق بنوری نے 7 جولائی کو یونیورسٹیز کے دوبارہ کھلنے کے بارے میں پھیلنے والی خبروں پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو