ملک ریاض نے پاکستانی طلبا کے لئے 25 پی ایچ ڈی اسکالرشپ کا اعلان کردیا

ملک ریاض نے پاکستانی طلبا کے لئے 25 پی ایچ ڈی اسکالرشپ کا اعلان کردیا

ملک ریاض نے پاکستانی طلبا کے لئے 25 پی ایچ ڈی اسکالرشپ کا اعلان کردیا

بحریہ ٹاؤن کے بانی ملک ریاض حسین نے پاکستان کے 25 طلباء کو پی ایچ ڈی کرانے کا اعلان کردیا۔ رخسانہ میموریل ٹرسٹ (آر ایم ٹی) کے تحت پاکستانی طلباء کو اسکالرشپ فراہم کی جائیگی۔  یہ ٹرسٹ ملک ریاض کی والدہ کے نام سے منسوب ہے، اور یہ ٹرسٹ مختلف رضاکارانہ سروسز انجام دیتی ہے۔

منتخب امیدواروں کو سائنس اور ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی کرنے کا موقع ملے گا۔ دنیا کی 200 ٹاپ یونیورسٹیز جو کے امریکہ ، یورپ ، آسٹریلیا ، چین ، اور جاپان میں موجود ہیں ان می سے کسی میں بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔ ہر سال ، عالمی درجہ بندی کی بنیاد پر یونیورسٹیوں کی فہرست میں ترمیم کی جائے گی۔ اس اسکالرشپ میں جہاز کا ٹکٹ بھی شامل ہوگا۔

یہ اسکالرشپ پاکستان کی ٹاپ 5 فرنٹ رینکنگ یونیورسٹیز جن میں این ای ڈی یونیورسٹی کراچی ، یو ای ٹی لاہور ، پنجاب یونیورسٹی ، پشاور یونیورسٹی ، اور اسلام آباد میں قائداعظم یونیورسٹی کے طلبا کو فراہم کی جائے گی۔

ملک ریاض نے کہا کہ جو طلباء اسکالرشپ حاصل کریں گے ان کو پانچ سال تک حکومت پاکستان کے لیے کام کرنا ضروری ہوگا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو