اسکول بند کرنے کا فیصلہ 24 مارچ کو کیا جائے گا، شفقت محمود
اسکول بند کرنے کا فیصلہ 24 مارچ کو کیا جائے گا، شفقت محمود
وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روشنی میں ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے یا ان کی مسلسل بندش پر تبادلہ خیال کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس 24 مارچ کو منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ اجلاس نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں ہوگا۔ تمام چھ انتظامی یونٹس کے ماہرین صحت اپنے اپنے صوبوں میں وبائی صورتحال پر پینل کو آگاہ کریں گے تاکہ وہ ایک باخبر فیصلہ کرنے میں این سی او سی اور تعلیمی اداروں کی مدد کریں۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا