داخلے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائیگی، اے آئی او یو

داخلے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائیگی، اے آئی او یو

داخلے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائیگی، اے آئی او یو

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (اے آئی او یو) نے موسم خزاں 2020 کے داخلے کے لئے آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، طلباء کو 31 اگست تک اپنی درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر میاں محمد ریاض کے مطابق داخلہ فارم جمع کروانے کے لئے آخری تاریخ میں توسیع کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ امیدواروں کو اعلان کردہ آخری تاریخ 31 اگست سے قبل مطلوبہ دستاویزات اور فیس چالان کے ساتھ اپنے درخواست فارم جمع کروانا ہوں گے۔ فارم ‘ڈائریکٹر ایڈمیشن، بلاک 4 ، اے آئی او یو’ کو بھیجے جائینگے۔

مزید پڑھیں: متعدد طلبا میں کورونا وائرس کی تشخیص

جن طلباء کے پاس مڈل اسکول کا سرٹیفیکیٹ ہے وہ دسویں جماعت کے لئے درخواست دے سکتے ہیں اسی طرح جن کے پاس میٹرک کا سرٹیفیکیٹ ہے وہ ایف اے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔

طلباء داخلہ فارم اے آئی او یو کی ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں اسکے علاوہ فارم پورے ملک میں بنائے گئے اے آئی او یو کے کیمپس اور سیل پوائنٹس سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت کے احکامات کے باوجود ماجو ان ہاوس امتحانات لیگی

وہ طلبا جو بی ایس ، ایم ایس سی ، ایم بی اے ، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلہ لینا چاہتے ہیں ان کے لیے فارم جمع کروانے کی حتمی آخری تاریخ 8 ستمبر ہے۔ درخواستیں صرف اے آئی او یو کے آن لائن پورٹل پر جمع کی جاسکتی ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو