وزیر اعظم عمران خان نے اسٹیم ایجوکیشن کے منصوبے کی منظوری دے دی

وزیر اعظم عمران خان نے اسٹیم ایجوکیشن کے منصوبے کی منظوری دے دی

وزیر اعظم عمران خان نے اسٹیم ایجوکیشن کے منصوبے کی منظوری دے دی

جمعہ کے روز وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر کے 400 ہائر سیکنڈری اسکولوں میں ایک مخصوص تعلیمی منصوبے کے آغاز کی توثیق کی۔

ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ایک ایسے منصوبے کے آغاز کی منظوری دی جس سے یونیورسٹیز کے ساتھ شراکت میں 400 اسکولوں میں ایس ٹی ای ایم یعنی اسٹیم ایجوکیشن کو متعارف کرایا جائے گا، اسٹیم ایجوکیشن میں سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے مضامین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں ووکیشنل تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائیگا

اس مشترکہ اجلاس میں وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین، وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد، سیکرٹری خزانہ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین اور دیگر اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں سائنس اور ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے لیے مخصوص لیبارٹریز40 اسکولوں میں شروع کی جائیں گی اور 400 اسکولوں میں کم و بیش ایک لاکھ بچے ایس ٹی ای ایم کے شعبے میں تعلیم و تربیت تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: کے ایم یو نے ای ٹی اے ای ایم ڈی کیٹ کی رجیسٹریشن شیڈول کا اعلان کردیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے فوری فیصلوں اور منصوبوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملک کی ترقی سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہونے والی پیشرفت سے متصل ہے۔

اس موقع پر چوہدری فواد حسین نے وزیر اعظم کو گذشتہ دو سال کے دوران بنیادی منصوبوں اور کامیابیوں اور سائنس و ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے امکانی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: اپریل 2021 سے ملک بھر کے اسکولوں میں یکساں تعلیمی نصاب نافذ کیا جائے گا

وزیر اعظم عمران خان کو وزیر اعظم ہاؤس میں قائم کی جانے والی منصوبہ بندی یونیورسٹی برائے انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کی پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے اور ملک بھر میں نوجوانوں اور خواتین کو مناسب ملازمتوں کی فراہمی کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو