ملک بھر میں ووکیشنل تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائیگا

ملک بھر میں ووکیشنل تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائیگا

ملک بھر میں ووکیشنل تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائیگا

نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کی وجہ سے کمیشن پیشہ ورانہ تعلیم کے سلسلے کو بتدریج دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے باعث لگنے والی ایمرجنسی کے تناظر میں رواں سال مارچ کے مہینے میں تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیتی ادارے اور تعلیمی ادارے بند ہوگئے تھے۔ تاہم اب ان اداروں کو بتدریج دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کے ایم یو نے ای ٹی اے ای ایم ڈی کیٹ کی رجیسٹریشن شیڈول کا اعلان کردیا

وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت نے تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت کا سلسلہ بتدریج دوبارہ شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے ایک وزارتی کانفرنس کا انعقاد کیا۔

اجلاس میں اس معاملے پر بات چیت کے لیے تمام صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندگان نے شرکت کی اور پیشہ ورانہ تربیتی ادارے دوبارہ کھولنے کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بعد زاں تمام ریجنز، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی تجاویز قبول کی گئیں۔

مزید پڑھیں: اپریل 2021 سے ملک بھر کے اسکولوں میں یکساں تعلیمی نصاب نافذ کیا جائے گا

میٹنگ میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا گیا کہ تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت کے لیے کلاس رومز کے انعقاد کی ضرورت نہیں ہے۔ پیشہ ورانہ تربیت کے بہت سے شعبے ایسے ہیں جہاں کلاسز سے باہر، آئوٹ ڈور اور فیکٹری سائٹس پر تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو