ٹیوٹا نے اپنے اسٹوڈنٹس کی ایک سال کی ٹیوشن فیس معاف کردی

ٹیوٹا نے اپنے اسٹوڈنٹس کی ایک سال کی ٹیوشن فیس معاف کردی

ٹیوٹا نے اپنے اسٹوڈنٹس کی ایک سال کی ٹیوشن فیس معاف کردی

پنجاب کے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اعلان کیا ہے کہ ٹیوٹا میں داخلہ لینے والے ایک لاکھ سے زائد طلباء کے لیے حکومت نے ایک سال کی ٹیوشن فیس معاف کردی ہے۔

اس اعلان کا سیشن ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں ٹیوٹا کے چیئرمین علی سلمان صدیق اور دیگر صوبائی ڈویژنل ممبران نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:  این ٹی ایس پیپر لیک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تحقیقاتی ٹیم تعینات کردی

سرکاری ہینڈ آؤٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے ٹیوٹا کے اسکولوں اور کالجوں میں داخلہ لینے والے طلباء کی حوصلہ افزائی اور اسٹوڈنٹس کو ریلیف دینے کی غرض سے آئندہ تعلیمی کیلنڈر کے لیے ٹیوشن فیس کی مد میں 325 ملین روپے کی کمی کی ہے۔  

اس موقع پر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ نیا فیصلہ 400 ٹیوٹا انسٹی ٹیوٹس میں داخلہ لینے والے باقاعدہ طلباء کے لیے لاگو ہے۔

مزید پڑھیں:  شفقت محمود نے یکساں قومی نصاب کے حوالے سے ابہام دور کردیا

میاں اسلم اقبال نے اس اعلامیے کی گہرائی پر روشنی ڈالی اور وضاحت کی کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ملک بھر میں لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں اس لیے اس فیصلے سے ان خاندانوں کو فائدہ ہوگا جن کا روزگار متاثر ہوا ہے یا وہ مالی مسائل کا شکار ہیں۔

چیئرمین ٹیوٹا نے بھی اس موقع پر حکومت کے اس فیصلے پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وہ طلبا کو مستقبل میں مزید ریلیف پیکیج مہیا کریں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو