لاہور کے میڈیکل کالجز نے دیگر صوبوں کے داخلے کا کوٹہ ختم کردیا

لاہور کے میڈیکل کالجز نے دیگر صوبوں کے داخلے کا کوٹہ ختم کردیا

لاہور کے میڈیکل کالجز نے دیگر صوبوں کے داخلے کا کوٹہ ختم کردیا

لاہور کے اعلیٰ سرکاری میڈیکل کالجز نے پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں سے درخواست دہندگان کے لیے داخلے کا کوٹہ ختم کردیا ہے اور اوپن میرٹ گروپ میں شامل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایچ ای سی نے سی پیک سے متعلق تحقیقی گرانٹ کے لیے تجاویز طلب کرلیں

کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی، علامہ اقبال میڈیکل کالج، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، سروس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور امیر الدین میڈیکل کالج وہ تمام کالجز ہیں جنہوں نے یہ تبدیلی کی ہے۔

ایف جے ایم یو نے اوپن میرٹ لسٹ میں 47 نشستیں شامل کی ہیں، کے ای ایم یو نے آٹھ نشستیں شامل کیں، اے آئی ایم سی نے نو، سمز نے 18 اور امیر الدین میڈیکل کالج نے داخلہ کوٹہ کے خاتمے کے بعد تین نشستیں شامل کی ہیں۔ ملک کے دیگر صوبوں کے امیدوار اب لاہور کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے اوپن میرٹ لسٹ کے لئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: ڈگری پروگرامز کے لیے امتحانات کا شیڈول جاری

یہ پیشرفت اگرچہ مقامی امیدواروں کے لیے اچھی ہوگی تاہم دوسرے صوبوں کے امیدواروں کے لیے یہ  فیصلہ مایوسی کا باعث ہوگا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو