ایچ ای سی نے سی پیک سے متعلق تحقیقی گرانٹ کے لیے تجاویز طلب کرلیں

ایچ ای سی نے سی پیک سے متعلق تحقیقی گرانٹ کے لیے تجاویز طلب کرلیں

ایچ ای سی نے سی پیک سے متعلق تحقیقی گرانٹ کے لیے تجاویز طلب کرلیں

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سی پیک کے اشتراک کار ریسرچ جسے سی پی کولیبریٹِو ریسرچ گرانٹ یعنی سی پیک سی آر جی کا نام دیا گیا ہے، کے لیے گرانٹ پروپوزلز کو کھولنے کا اعلان کیا ہے، آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواستیں جمع کی جاسکتی ہیں۔ جس کا لنک ذیل میں درج ہے۔

research.hec.gov.pk

سی پیک کے تعاون سے متعلق ریسرچ گرانٹ یونیورسٹیز کے سی پیک کنسورشیم کے تحت حال ہی میں شروع کی جانے والی ایچ ای سی کے پہلے یعنی اکیڈمک تعاون کے کلیدی حصوں میں سے ایک ہے، جسے اکیڈمک کولیبریشن کا نام دیا گیا ہے۔

کمیشن کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ مذکورہ منصوبے کا مقصد تاریخی عالمی جیو اسٹریٹجک اور جیو معاشی منتقلی اور اس خطے پر عمومی طور پر اور خاص طور پر پاکستان پر اس کے اثرات کو سمجھنا اور وسیع چینی بیلٹ اور روڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کا جواب دینا ہے۔

مزید پڑھیں: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: ڈگری پروگرامز کے لیے امتحانات کا شیڈول جاری

ابھرتی ہوئی عالمی حرکیات سے پیدا ہونے والے اسٹریٹجک موقع کا قومی ردعمل سی پیک لانگ ٹرم پلان (ایل ٹی پی) ہے۔ ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پیش کردہ تجاویز کال فار پروپوزلز ڈاکیومنٹس میں فراہم کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق ہونی چاہئیں۔

خواہش مند افراد 31 مارچ 2021 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر11 بج کر 59 منٹ تک فُل پراجیکٹ پروپوزل (ایف پی پی) جمع کراسکتے ہیں۔

شرائط برائے اہلیت:

کم از کم ایک تعلیمی شراکت دار کو لازمی طور پر چینی یونیورسٹیز کے سی پیک کنسورشیم کے ممبر کے طور پر شامل کیا جانا چاہیے۔

کم از کم ایک تعلیمی شراکت دار کو پاکستان کی اعلیٰ تنظیموں کے شریک کی حیثیت سے شامل کیا جاسکتا ہے، جو یونیورسٹیز کے سی پیک کنسورشیم کے ممبرز کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

اس میں مختلف یونیورسٹیز کے شعبہ جات یا متعدد یونیورسٹیز کے فیکلٹی ممبرز کی شمولیت ہوسکتی ہے۔

اس میں درج ذیل بھی شامل ہوسکتے ہیں:

 نجی شعبے کے شرکاء، خاص طور پر جب وہ کنسورشیم یا اہم تعیناتی، عمل درآمد یا صلاحیت کو بڑھانے کے لیے پیشگی آئی پی یا صلاحیت سامنے لاتے ہیں۔

چین کے علاوہ دیگر ممالک کے بین الاقوامی ساتھیوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے خاص طور پر جب وہ اس منصوبے کی ٹیم میں ایک انوکھی اضافی قدر لاتے ہیں۔

اداروں کی اہلیت کا تفصیلی معیار درج ذیل لنک پر دستیاب ہے

Eligibility Criteria for HEC Competitive Research Grants

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو