یکساں قومی نصاب کی تربیت نہ لینے پر اساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی
 
                            یکساں قومی نصاب کی تربیت نہ لینے پر اساتذہ کے خلاف کارروائی ہوگی
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایس ای ڈی) پنجاب نے سنگل نیشنل کریکولم (ایس این سی) کی تربیت کے لیے رجسٹریشن نہ کرانے والے اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کرنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔
مزید پڑھئیے: شفقت محمود کا یکساں قومی نصاب کے نفاذ کی ٹائم لائن کا اعلان
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں یکساں قومی نصاب کو نافذ کرنے کے بعد پنجاب کی وزارت تعلیم کی جانب سے ابتدائی طور پر صوبے کے تمام اساتذہ کے لیے ایس این سی کی تربیت کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔ دوسری جانب ایس ایس ڈی پنجاب نے ایس این سی کی تربیت کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم اگست قرار دی ہے۔ جو اساتذہ کی تربیت حاصل کریں گے وہ اسکول انفارمیشن سسٹم (ایس آئی ایس) کی ویب سائٹ سے اپنے تربیتی سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
مقررہ تاریخ سے پہلے رجسٹریشن نہ کرانے والے اساتذہ کو محکمہ جاتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہیں لاہور میں ایس ای ڈی پنجاب کے ہیڈ کوارٹرز میں ذاتی تربیت حاصل کرنے کا بھی پابند کیا جائے گا۔
مزیدپڑھئیے: اب پیپرز لیک نہیں ہوں گے، پی پی ایس سی نے آن لائن سسٹم شروع کردیا
پی ٹی آئی کی زیرقیادت وفاقی حکومت نے ایس این سی کو اسکولوں، کالجوں اور مدارس کے لیے تیار کیا اور متعارف کرایا۔ سندھ کے علاوہ، جو کھلے عام یکساں قومی نصاب کو مسترد کرتا ہے، ملک کے تمام صوبوں نے اسے اپنایا ہے۔
حکومت کی جانب سے ایس این سی کے تحت تمام اسکولوں، کالجوں اور مدارس کو متعلقہ صوبائی ٹیکسٹ بک بورڈز کی تیار کردہ نصابی کتب کو اپنانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
 
                             
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                            
                                             
                                            
                                             
                             
                             
                             بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                        بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                     کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                        کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                     راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                        راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                     بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                        بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                     بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                        بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                     
             
                         
                         
                         
                        