یکساں نصاب کورس کی تمام کتابیں صرف 800 روپے کی ہیں، مراد راس
 
                            یکساں نصاب کورس کی تمام کتابیں صرف 800 روپے کی ہیں، مراد راس
ایک مقامی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر برائے تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ نجی اسکولوں میں پڑھائے جانے والے نصاب کے لیے ہزاروں روپے کی لاگت آتی ہے جبکہ یکساں قومی نصاب کے کورس کی کتابوں کی قیمت صرف 800 روپے ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ایس این سی کے خلاف اپوزیشن کا ہونا حیران کن نہیں ہے کیونکہ اس سے پبلشر مافیا کے کاروبار ٹھپ ہو جائیں گے۔
مزید پڑھئے: پنجاب میں ویکسینیشن نہ کرانے والے اساتذہ کا اسکول میں داخلہ بند
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پبلشرز کو بورڈ میں لے جانے کی کوشش کی اور انہیں اجازت دی کہ وہ اپنی کتابیں جمع کرائیں اور این او سی کے لیے درخواست دیں، کسی نے این او سی کے لیے درخواست دینے یا اس وقت تعاون کرنے کی زحمت نہیں کی لیکن اب اچانک وہ ایس این سی کی مخالفت کرنے لگے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکومتوں کی ملک میں تعلیم کے فروغ کے عمل میں شراکت صفر رہی ہے اور جو کچھ انہوں نے پیدا کیا ہے وہ صرف مافیاز ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پنجاب نے نئے تعلیمی سیشن کے لیے 2 اگست 2021 سے پرائمری اسکولوں میں یکساں قومی نصاب نافذ کردیا ہے۔
 
                             
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                            
                                             
                                            
                                             
                             
                             
                             بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                        بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                     کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                        کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                     راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                        راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                     بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                        بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                     بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                        بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                     
             
                         
                         
                         
                        