پنجاب میں ایس این سی کے لیے آن لائن تربیت کا آغاز

پنجاب میں ایس این سی کے لیے آن لائن تربیت کا آغاز

پنجاب میں ایس این سی کے لیے آن لائن تربیت کا آغاز

اطلاعات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ نجی شعبے نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ یکساں قومی تعلیمی نصاب انتہائی منظم اور بہترین ڈیزائن پر مشتمل ہے۔

یکساں قومی نصاب کے چھ روزہ تربیتی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ 60 فیصد تربیت دینے والوں کو نجی شعبے سے مقرر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ نجی شعبے نے یکساں قومی نصاب کو اس کے بہترین اور منظم ہونے کی بنا پر تسلیم کیا ہے تاہم، انہوں نے تربیتی اجلاسوں میں بہتری کی تجویز پیش کی ہے۔

مزید پڑھئے: پنجاب حکومت نے اسکولوں کی تشخیص پر مبنی تصور پیش کردیا

صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ تربیت کے معیار کے بارے میں پراعتماد ہیں اور کہا کہ یہ بہت زبردست ہوگا۔ صوبائی وزیر تعلیم کا موقف تھا کہ اس سے پہلے سرکاری شعبے کے اساتذہ مطلوبہ محنت نہیں کر رہے تھے مگر نجی شعبے کو اس میں شامل کرنے کے بعد سے ان کا مجموعہ شاندار نکلا ہے۔

یکساں قومی نصاب سیشن میں تین دن مائیکروسافٹ ٹریننگ اور تین روزہ لرننگ مینیجمنٹ سسٹم ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلی بار اساتذہ مکمل طور پر آن لائن ٹریننگ لے سکیں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو