فیسوں میں اضافے کے خلاف طلباء کا اسلام آباد میں احتجاج
فیسوں میں اضافے کے خلاف طلباء کا اسلام آباد میں احتجاج
انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی فیسوں میں غیرمتوقع اضافے کے خلاف طلباء نے بدھ کے روز سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
اطلاعات کے مطابق ، احتجاج کرنے والے طلباء نے پلے کارڈز اٹھا کر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور کہا کہ پہلے سیمسٹر کے طلباء کے لیے اعلان کردہ فیس میں اچانک 50 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھئے: شیخ رشید کا لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان
احتجاج کرنے والے طالب علموں میں سے ایک نے مقامی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور اسکالرشپس منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ایک اور طالب علم نے کہا کہ محکمہ تعلیم کو فیس میں ہونے والے اس غیر متوقع اضافے کا نوٹس لینا چاہیے اور اسکالرشپ کی رقم طلباء میں تقسیم کرنی چاہیے۔ اس موقع پر مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو یونیورسٹی بند کر دی جائے گی۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا