شیخ رشید کا لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان
شیخ رشید کا لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان
راولپنڈی میں وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن میں ملٹی پرپز اکیڈمک ہال کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں واقع لال حویلی کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ لال حویلی کو مستقبل قریب میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتا ہوں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ لال حویلی اعلیٰ غیر ملکی یونیورسٹیوں کی لڑکیوں کو تعلیم دینے میں کردار ادا کرے گی۔
مزید پڑھئے: اساتذہ کے لیے خوش خبری، پاس ہونے کے معیار میں نرمی
کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میں جو بھی پلاٹ خالی نظر آئے وہاں کالج اور یونیورسٹیز بنائیں، ان شاء اللّٰہ راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لال حویلی کو بھی مستقبل میں یونیورسٹی کا درجہ دیں گے، بچیوں کو باہر کی ٹاپ یونیورسٹی سے تعلیم دلانے کے لیے لال حویلی اہم کردار ادا کرے گی۔
وفاقی وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ بچیوں کے کالجز میں ٹرانسپورٹ پر خصوصی توجہ دی ہے اور آئندہ بھی دیں گے، کوئی بچی ایک کلو میٹر سے زیادہ فاصلے تک پیدل نہیں جائے گی۔ شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب ہمارا فوکس اسپتالوں پر ہے، ہولی فیملی اسپتال کو 20 وینٹی لیٹرز دیئے ہیں، نالہ لئی ایکسپریس وے اور رنگ روڈ منصوبہ بھی منظور کروایا ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا