طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانے کی وضاحت، ایچ ای سی نے تین ہفتوں کا وقت دے دیا

طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانے کی وضاحت، ایچ ای سی نے تین ہفتوں کا وقت دے دیا

طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانے کی وضاحت، ایچ ای سی نے تین ہفتوں کا وقت دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے (منگل کے روز) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو کمیشن کے چیئرپرسن کی حیثیت سے طارق بنوری کی برطرفی کو چیلنج کرنے والی درخواست پر اپنا جواب داخل کرنے کے لیے تین ہفتوں کی ڈیڈ لائن جاری کردی۔

آئی ایچ سی کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مختلف سول سوسائٹی کی تنظیموں اور ارکان کی جانب سے صدارتی آرڈیننس کے تحت عہدے سے ہٹانے کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت کی۔

عدالت میں حکومت کی نمائندگی ان کے وکیل اور ایچ ای سی کے نمائندوں کے ذریعے کی گئی، حکومتی وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ حال ہی میں انہیں نوٹس موصول ہوا ہے اور انہیں اپنے جوابات داخل کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے حکومت کو اپنے جوابات داخل کرنے کے لیے تین ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی عجلت کو دیکھتے ہوئے پیشگی جواب داخل کروائیں۔

چیف جسٹس نے جوابات کی کاپیاں درخواست گزاروں کے وکیل کو فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ اگلی سماعت پر کیس کی کارروائی آگے بڑھائی جاسکے۔ اس کے بعد معزز عدالت نے کیس کی سماعت 29 جون تک ملتوی کردی۔

پچھلی سماعت کے دوران منظور شدہ حکم امتناعی، جو حکومت کو مستقل ایچ ای سی چیئرمین مقرر کرنے سے روکتا ہے، برقرار رہے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس معاملے پر سندھ ہائیکورٹ کا مارچ 2021 میں منظور کیا ہوا ایک آرڈر موجود ہے، جس میں ایک قائم مقام چیئرپرسن سمیت کسی بھی طرح سے چیئرپرسن کی تقرری پر پابندی ہے۔

اگر حکومت ایک قائم مقام چیئرپرسن کی تقرری کے ساتھ آگے بڑھتی ہے تو یہ ایس ایچ سی کے حکم کی خلاف ورزی ہوگی۔

  ایچ ای سی کے 2002 کے آرڈیننس میں ایسی کوئی شق نہیں ہے جو اس نوعیت کی تقرری کی اجازت دے۔

یہاں یہ ذکر کرنا بھی مناسب ہے کہ کسی وکیل اور بینچ کے درمیان کمرہ عدالت میں ہونے والی زبانی گفتگو عدالت کے حکم کے طور پر کام نہیں کرتی جب تک کہ اسے باضابطہ طور پر عدالت کے حکم میں شامل نہ کی جائے، لہٰذا کوئی بھی تبصرہ اگرچہ اہم بات ہے لیکن قانونی حیثیت نہیں رکھتا۔

  اسلام آباد ہائی کورٹ نے 2 جون کو حکومت کو ایچ ای سی کا چیئرمین مقرر کرنے سے روک دیا تھا۔ عدالت نے یہ ہدایات ایچ ای سی آرڈیننس کے خلاف اور طارق بنوری کو دوبارہ کمیشن کے چیئرمین کے عہدے پر تقرری کے لیے درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو