پنجاب میں ویکسینیشن نہ کرانے والے اساتذہ کا اسکول میں داخلہ بند

پنجاب میں ویکسینیشن نہ کرانے والے اساتذہ کا اسکول میں داخلہ بند

پنجاب میں ویکسینیشن نہ کرانے والے اساتذہ کا اسکول میں داخلہ بند

وزیر برائے اسکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ تمام نجی اور سرکاری اسکولوں کے اساتذہ جنہوں نے ویکسینیشن نہیں لگوائی ہے انہیں 21 اگست 2021 کے بعد اسکولوں میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

 منگل کے روز ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ  21 اگست 2021 کے بعد ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی بھی فرد کو اسکول کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

صوبائی وزیر نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن بھی منسلک کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ویکسینیشن نہ لگوانے والے اساتذہ اور دیگر غیرتدریسی اسٹاف کو اسکولوں میں نہیں آنے دیا جائے گا۔

مزید پڑھئے: سندھ نے تعلیمی سیشن کے آغاز کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا

اس نوٹیفکیشن کے ذریعے یہ حکم دیا گیا ہے کہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ویکسینیشن نہ لگوانے والے ملازمین کو 21 اگست 2021 کے بعد کسی بھی اسکول یا  دفتر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان ملازمین میں انتظامی افسران، اساتذہ اور دیگر عملہ شامل ہے۔

صوبائی وزارت نے مزید مشورہ دیا ہے کہ تمام متعلقہ افراد کو جلد از جلد کووڈ ویکسینیشن کو یویقینی بنانا چاہھئے۔

پنجاب میں ویکسینیشن نہ کرانے والے اساتذہ کا اسکول میں داخلہ بند

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو