یکساں قومی نصاب وقت کی اہم ضرورت ہے، شفقت محمود
یکساں قومی نصاب وقت کی اہم ضرورت ہے، شفقت محمود
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اتوار کے روز کہا کہ ملک میں رائج درجہ بندی کے نظام کو ختم کرنے کے لیے یکساں قومی نصاب کی فوری ضرورت ہے۔
انہوں نے پی ٹی وی نیوز چینل پر بات چیت کے دوران کہا کہ یکساں تعلیمی نصاب ( ایس این سی) کا نظام، جیسا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تصور کیا تھا، پاکستان میں طبقاتی تقسیم کو کم کرنے اور ہر ایک کے لیے ایک منصفانہ کھیل کا میدان بنانے میں مدد کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تیز رفتار ترقی حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ایس این سی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس این سی کے موثر نفاذ کے لیے، کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور یکساں قومی نصاب ( ایس این سی) پاکستان کی نئی نسلوں کے درمیان نسلی، درجہ بندی اور مذہبی تقسیم کو ختم کر کے رواداری، امن اور اتحاد کے نظریات کو فروغ دے گا۔
مزید پڑھیے: ایچ ای سی کا پلانڈ فنڈنگ فارمولہ آگے بڑھنے میں ناکام
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تعلیم ہمیشہ سے موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل رہی ہے اور ایس این سی پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کو ایک مضبوط قوم کے طور پر متحد کرے گا، انہوں نے مزید کہا کہ ایس این سی کی تعلیم ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا واحد ذریعہ ہے جس میں غربت، بے روزگاری اور جہالت سرِ فہرست ہیں۔
انہوں نے قوم سے عہد کیا کہ تمام دستیاب وسائل قوم کے معماروں کو تعلیم فراہم کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے اور ان وسائل میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔