سندھ: نجی اسکولوں کے اسٹاف کو ایک ہفتے کے اندر ویکسینیشن کرانے کی ہدایت
سندھ: نجی اسکولوں کے اسٹاف کو ایک ہفتے کے اندر ویکسینیشن کرانے کی ہدایت
منگل کے روز سندھ کے نجی اسکولوں میں کام کرنے والے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ عملے کو صوبائی حکومت کی تازہ ہدایات کے پیش نظر ایک ہفتے کے اندر ویکسینیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق سندھ کے نجی اسکولوں میں کام کرنے والے (تدریسی اور غیر تدریسی) عملہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر 1166 پر ایس ایم ایس بھیج کر خود کو رجسٹر کروائیں تاکہ ان کی ویکسینیشن کا عمل یقینی بنایا جاسکے۔
مزید پڑھیئے: دو اضلاع کے علاوہ پنجاب بھر میں آج سے کالج کھول دیئے گئے
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ جن ملازمین نے پہلے ہی ویکسین لگوالی ہے وہ اپنے اپنے اداروں کے سربراہان کو ویکسینیشن کارڈ کی کاپی فراہم کریں۔
اس سے پہلے 29 مئی کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر نے تعلیم کے شعبے کے محفوظ تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے تدریسی عملے کے لیے کووڈ ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا تھا۔ جبکہ 27 مئی کو فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے تمام ایریا ایجوکیشن آفیسرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹوری میں تعلیمی اداروں کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔
مزید پڑھیئے: طلباء کا امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ
ایف ڈی ای کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بتایا گیا ہے کہ این سی او سی نے آگاہ کیا تھا کہ تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے کی ویکسی نیشن کو یقینی بنانا ہوگا اور اس سلسلے میں جاری کردہ احکامات کی مکمل تعمیل کی ضرورت ہے۔
اس سلسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی اسکول کے اسٹاف کی رجسٹریشن پہلے سےنہیں کی گئی ہے تو، ہر ایک کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنے شناختی کارڈ نمبر کو 1166 پر ایس ایم ایس کر فوری طور پر ویکسینیشن کے لیے اپنے نام کا اندراج کروانا ہوگا۔
نوٹیفیکیشن میں مزید مطلع کیا گیا ہے کہ متعلقہ ایریا ایجوکیشن آفس کو اعداد و شمار کی بروقت فراہمی اور ذمہ داری کے لیے تمام نجی اسکولوں کے سربراہان ذمہ دار ہوں گے۔