امتحانات کے بغیر پروموشنز کا کوئی سوال نہیں،ایچ ای سی کا دو ٹوک اعلان
امتحانات کے بغیر پروموشنز کا کوئی سوال نہیں،ایچ ای سی کا دو ٹوک اعلان
ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بغیر امتحانات کے ترقیوں کے بارے میں ٹھوس موقف جاری کردیا گیا۔ ایچ ای سی کے بیان نے طلباء میں پھیلی غیر یقینی کی فضا کو واضح کردیا ہے۔ ایچ ای سی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ امتحانات کے بغیر پروموشنز کا کوئی سوال نہیں ہے۔
دوسری جانب موجودہ صورتحال میں طلباء کو متعدد مسائل کا سامنا ہے، جس میں انٹرنیٹ کنکشن اور آن لائن لیکچرز کا معیار وغیرہ شامل ہیں۔ ایچ ای سی نے طلباء کو متعلقہ یونیورسٹیز کی مدد سے اس مسئلے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
مزید پڑھیں: ‘یونیورسٹی نہیں تو فیس بھی نہیں‘ طلباء احتجاج کے لیے نکل آئے
ترجمان ایچ ای سی نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ طلبا کو جن مسائل کا سامنا ہے اس طرح کے تمام معاملات کو حل کرنے کے لیے ایچ ای سی، وائس چانسلرز سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کے انٹر نیٹ رابطے میں دقت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے پی ٹی اے اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان مسائل کو جلد حل کرلیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ایچ ای سی نے ہیکرز سے نمٹنے کا منصوبہ تیار کرلیا
طلباء سے کہا گیا ہے کہ وہ ایچ ای سی کو انفرادی طور پر مسائل سے آگاہ کریں۔ ایچ ای سی طلبا کے فیس کے معاملے کو بھی متعلقہ یونیورسٹیز کی انتظامیہ سے بات چیت کر ذریعے سے حل کرنے کی کوشش کرے گا۔
گذشتہ ماہ وی سیز کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران ایچ ای سی کے چیئرمین نے وائس چانسلرز کو ہدایت کی تھی کہ وہ طلبا کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے ، داخلہ کے عمل کو آسان بنانے ، مقالہ تحقیق اور لیبارٹریز کے استعمال اور دستیابی کو حل کرنے پر کام شروع کریں۔ ایچ ای سی نے یونیورسٹیز کے ساتھ گائیڈ لائنز بھی شیئر کی ہیں اور تھیسز ڈیفنس آن لائن کرانے کی اجازت دی ہے۔