سندھ میں سیکنڈری کلاسز کا آغاز 28 ستمبر سے ہوگا

سندھ میں سیکنڈری کلاسز کا آغاز 28 ستمبر سے ہوگا

سندھ میں سیکنڈری کلاسز کا آغاز 28 ستمبر سے ہوگا

صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد کرایا جائے گا

 سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے دوسرے مرحلے کے دوران اس سے پہلے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 28 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں جماعت کی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ تمام نجی و سرکاری اسکولوں کو صوبائی حکومت کی جانب سے پہلے سے کیے گئے فیصلے کے مطابق دوبارہ کھولا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے پہلے مرحلے کے آغاز سے کچھ دن پہلے کیا تھا، اس فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں کو کھولنے کے دوسرے مرحلے میں 28 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں جماعت کی تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔

مزید پڑھیں: میٹرک کے امتحانات میں 99 اعشاریہ 8 فیصد طلبا نے کامیابی حاصل کرلی

صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا کیونکہ بچوں کی صحت کے حوالے سے کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے مزید بتایا کہ وہ اب بھی لاڑکانہ اور قمبر شہدادکوٹ سمیت صوبے کے مختلف اسکولوں کے دورے کررہے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ان تعلیم گاہوں میں ایس او پیز کی کس حد تک پیروی کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل سعید غنی نے متنبہ کیا تھا کہ اگر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا اور وبائی امراض سے متعلق ایس او پیز کی پیروی نہ کی گئی تو حکومت کو دوبارہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم دینا پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ تعلیم ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرے گا

انہوں نے شہباز ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائی اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں ایس او پیز کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے سیکنڈری اسکولز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کے لیے آن کیمپس تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کی نئی تاریخ 28 ستمبر ہے۔

جمعہ کے روز انہوں نے ایک ہفتے تک چھٹی سے آٹھویں جماعت کے لیے فزیکل کلاسز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو