سندھ میں تعلیمی ادارے 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان
سندھ میں تعلیمی ادارے 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان
سندھ حکومت نے اتوار کے روز کورونا وائرس کی خطرناک قسم ڈیلٹا کی مختلف حالتوں کے پیش نظر صوبے کے تمام اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا۔
یہ اعلان صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے کراچی میں منعقدہ محکمہ کے اہم اجلاس کے دوران کیا۔ سردار علی شاہ کے مطابق امتحانات جو پہلے ملتوی کردیئے گئے تھے اب 10 اگست سے منعقد ہوں گے۔
مزید پڑھئے: طلباء کیئے خوش خبری، شفقت محمود کا بڑا اعلان
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکام اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اداروں کے تعلیمی اور دیگر عملے کی ویکسینیشن مکمل کی جائے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹیوں اور تعلیمی بورڈز کے وزیر اسماعیل راہو نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پہلے لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملتوی کیے گئے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ اب اجلاس نے 10 محرم تک اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھئے: یکساں نصاب کورس کی تمام کتابیں صرف 800 روپے کی ہیں، مراد راس
اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ تعلیمی بورڈز کے بقیہ امتحانات محرم کی چھ تاریخ تک منعقد کیے جائیں گے۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مشورے پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائی گئی کووڈ پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔