طلباء کیئے خوش خبری، شفقت محمود کا بڑا اعلان
طلباء کیئے خوش خبری، شفقت محمود کا بڑا اعلان
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ نویں، دسویں اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کو لازمی مضامین میں 5 فیصد اضافی نمبر دیئے جائیں گے۔
اپنے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ کے ذریعے اعلان کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ امتحانات کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور وہ طے شدہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق جاری رہیں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ9 ویں، 10 ویں اور 11 ویں، 12ویں جماعتوں کے لیے اختیاری مضامین کے نمبروں کی بنیاد پر لازمی مضامین میں 5 فیصد نمبر اضافی دیئے جائیں گے۔
مزید پڑھئے: شفقت محمود آج سکولوں میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیں گے
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں سندھ کے علاوہ پورے ملک میں تعطل کا شکار اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سندھ کی صوبائی حکومت 8 اگست کو صوبے میں کورونا وائرس کی اپ ڈیٹ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرے گی۔