سندھ میں اس سال تمام اسٹوڈنٹس کو پاس کرنے کا فیصلہ

سندھ میں اس سال تمام اسٹوڈنٹس کو پاس کرنے کا فیصلہ

سندھ میں اس سال تمام اسٹوڈنٹس کو پاس کرنے کا فیصلہ

محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی آف سندھ نے اختیاری مضامین کے امتحان میں فیل ہونے والے طلبا کو اضافی نمبر دے کر تمام طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ فیصلہ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کی زیرصدارت بدھ کے روز محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

اس موقع پر سیکریٹری تعلیم، سیکرٹری کالجز، سیکرٹری یونیورسٹیز اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیئے: میٹرک کے امتحانات جولائی سے شروع ہوں گے، سعید غنی

اجلاس میں امتحانات اور ایگزامینیشن پیٹرنز، امتحانات کے طریقہ کار اور اوقات کے بارے میں ایک جامع مکالمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

اجلاس کے بعد ٹوئٹر پر گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے بتایا کہ کلاس 9 کے امتحانات کلاس 10 کے امتحانات کے فوراً بعد جولائی میں شروع ہوں گے اور اگست میں کلاس 12 کے امتحانات کے بعد کلاس 11 کے امتحانات شروع ہوں گے۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ صرف اختیاری مضامین کے لیے امتحانات ہوں گے۔ جبکہ اختیاری مضامین کے امتحانات میں فیل ہونے والے اسٹوڈنٹس کو گریس نمبرز دیئے جائیں گے۔

مزید پڑھیئے: سندھ میں تعلیم کے شعبے کے لیے 277.5 ارب روپے مختص

حکام نے اعلان کیا ہے کہ امتحانات کے 45 دن کے اندر ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی پارٹ ٹو کے طلبہ کے نتائج کا اعلان کردیا جائے گا جبکہ نویں اور گیارہویں جماعتوں کے نتائج دو سے تین ماہ بعد جاری کیے جائیں گے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو