میٹرک کے امتحانات جولائی سے شروع ہوں گے، سعید غنی
میٹرک کے امتحانات جولائی سے شروع ہوں گے، سعید غنی
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ گریڈ 11 کے امتحانات اگست میں ہوں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم کی زیرصدارت نے بدھ کے روز محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں امتحانات کی تاریخوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کہا کہ نویں جماعت کے امتحانات دسویں جماعت کے امتحانات کے فوراً بعد جولائی میں ہوں گے۔
اجلاس کے دوران یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گریڈ 11 کے امتحانات، گریڈ 12 کے امتحانات کے فوراً بعد اگست میں ہوں گے۔
سعید غنی کے مطابق امتحانات صرف اختیاری مضامین کے لیے ہوں گے۔ گریڈ ایک سے آٹھ تک کے امتحانات اسکولوں میں ہوں گے جو تاریخوں کا اعلان اپنے طور پر خود کریں گے۔
مزید پڑھیئے: سندھ میں تعلیم کے شعبے کے لیے 277.5 ارب روپے مختص
اجلاس میں صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا گیا، امتحانات کے45 روز کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ اسٹیئرنگ کمیٹی نے طلبہ کے پریکٹیکل امتحانات لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میٹرک اور انٹر میں پریکٹیکل کے امتحانات تھیوری امتحانات کے بعد ہونگے، پریکٹیکل امتحانات اپنے اپنے اسکولز اور کالجز میں ہی ہوں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اختیاری مضامین میں فیل ہونے کی صورت میں پاسنگ مارکس دئیے جائیں گے جبکہ لازمی مضامین کے مارکس اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر دیے جائیں گے، اگر کوئی طالب علم اختیاری مضامین میں ناکام ہو جاتا ہے تو اسے پاسنگ نمبر دیئے جائیں گے اور لازمی مضامین کے نمبر اختیاری مضامین میں حاصل کردہ نمبر کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ طلباء کے متعلقہ اسکولوں اور کالجوں میں عملی امتحانات منعقد ہوں گے اور تھیوری پیپرز کے بعد ہوسکتے ہیں۔
اس سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ کلاس 10 اور 12 کے امتحانات بالترتیب 5 اور 26 جولائی سے سندھ میں شروع ہوں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق کہا کہ کلاس 11 کے امتحانات کلاس 12 کے بعد ہوں گے۔
وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ امتحانات صرف انتخابی مضامین پر مشتمل 60 فیصد کم نصاب سے لیے جائیں گے۔