سندھ میں گرلز کیڈٹ کالج کے لیے 100 ملین روپے مختص

سندھ میں گرلز کیڈٹ کالج کے لیے 100 ملین روپے مختص

سندھ میں گرلز کیڈٹ کالج کے لیے 100 ملین روپے مختص

 سندھ حکومت نے شہید بینظیر آباد میں بختاور کیڈٹ کالج کی فاؤنڈیشن کے ترقیاتی بجٹ کے لیے 100 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ یہ کیڈٹ کالج صرف خواتین طلباء کے لیے وقف ہوگا

بجٹ دستاویز کے مطابق سندھ نے تعلیمی ترقیاتی بجٹ میں 5 ارب روپے کی معقول رقم کا اضافہ کیا ہے، مالی سال 2021-22 کے لیے مجموعی رقم 26 ارب روپے ہوگی۔

اس میں اسکول اور کالج کی تعلیم، مختلف جماعتیں اور تعلیمی بورڈز شامل ہیں۔ اس اضافے کو ذہن میں رکھتے ہوئے ، تجزیہ کاروں کو امید ہے کہ بجٹ میں بڑھائی

گئی رقم کو واقعتاً استعمال کیا جائے گا کیونکہ اس سے اس سکالرشپ کی گرانٹ اور دوسرے شعبوں کو فائدہ ہو گا۔

مزید پڑھیئے: سندھ میں اس سال تمام اسٹوڈنٹس کو پاس کرنے کا فیصلہ

مالی سال 2020۔ 21 سال کا ترقیاتی بجٹ 21.1 ارب روپے تھا۔ 508 اسکیموں کو ترقیاتی بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

  نئے اقدامات کے لیے 16.51 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ اسی وقت225 پرانی اسکیموں کے لیے 9.58 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

صوبائی اسمبلی میں سندھ حکومت کی پیش کردہ بجٹ دستاویزات کے مطابق اسکول کی تعلیم کے لیے مجموعی طور پر 26 ارب روپے میں سے 14 ارب، کالج کی تعلیم کے لئے 4 ارب، اسٹیٹویٹا کی فنی تعلیم کے لیے 1.3 ارب اور یونیورسٹیوں اور بورڈز کے مختلف منصوبوں کے لیے6 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

اسکول کی تعلیم کے لیے ترقیاتی بجٹ میں سے 2.3 ارب روپے سرکاری اسکولوں کے گریڈ ون سے گریڈ دس کے طلباء کے درمیان مفت تقسیم کی جانے والی نصابی کتب کی اشاعت پر خرچ ہوں گے۔

مزید پڑھیئے: کورسیرا : گلوبل لرننگ پلیٹ فارم پاکستان میں لانچ

کووڈ چیلنجوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر مالی تعاون کے حصے کے طور پر 480 ملین روپے اسکول کی تعلیم کی مد میں رکھے گئے ہیں۔

 

سرکاری اسکولوں میں بچوں کی جانب سے تعلیم چھوڑنے کی شرح کو روکنے کے لیے  گریڈ چھ سے آٹھ تک کے طلباء کو وظائف دینے کے لیے 800 ملین روپے رکھے گئے ہیں تاکہ بچوں کے اندراجات بلا روک ٹوک جاری رہیں۔

اسی طرح سرکاری تعلیمی اداروں میں چوتھی سے ساتویں جماعت کے لیے امتحانات کی فیس اور طلباء کے اندراج کے لیے 2 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق ریلیز نہ ہونے والے فنڈز کی رقم 3 ارب روپے سے زیادہ ہے۔

اسی طرح ہر سال سندھ کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ پوزیشن رکھنے والوں کو وظائف دینے کے لیے 1 ارب 2 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

پچھلے مالی سالوں میں تقریباً ہی رقم مختص کی گئی تھی لیکن اس کی منظوری نہیں دی گئی تھی اور اس کے نتیجے میں کوئی وظیفہ پیش نہیں کیا گیا تھا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو