کورسیرا : گلوبل لرننگ پلیٹ فارم پاکستان میں لانچ

کورسیرا : گلوبل لرننگ پلیٹ فارم پاکستان میں لانچ

کورسیرا : گلوبل لرننگ پلیٹ فارم پاکستان میں لانچ

آن لائن تعلیم کے گلوبل پلیٹ فارم کورسیرا نے اپنے آفیشل فیس بک پیج کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں کورسیرا گلوبل لرننگ پلیٹ لانچ کردیا گیا ہے اور اس نے دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں اور کمپنیوں سے آن لائن کورسز اور ڈگری تک رسائی حاصل کی ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈیجیٹل لرننگ اینڈ اسکلز اینرچ انیشی ایٹو پاکستان کے پراجیکٹ کے تحت پورے پاکستان میں کورسیرا کو استعمال کیا جائے گا۔ ان پلیٹ فارمز کا مقصد پاکستان میں طلباء اور اساتذہ کو علم فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیئے: سندھ میں تعلیم کے شعبے کے لیے 277.5 ارب روپے مختص

اس سے قبل کورسیرا نے آن لائن کورسز اور پروگراموں کے مفت ورژن پاکستانی انسٹی ٹیوٹس میں اپ گریڈ کی گئی خصوصیات کے ساتھ دستیاب کروائے تھے۔

ایچ ای سی کی جانب سے ای لرننگ پلیٹ فارم فراہم کرنے کا یہ اقدام طلباء اور اساتذہ کے لیے ڈیجیٹل لرننگ ٹولز، کسٹمائزڈ اور گائیڈڈ پراجیکٹس کو ہاتھوں ہاتھ سیکھنے کے سلسلے میں ایک نیا قدم ہے۔

اس موقع کو ملک کے اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں نصاب تعلیم اور موثر طریقے سے جدید علوم سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پیش کیا جارہا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو