شفقت محمود کا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے مختلف اسکولز کا دورہ
شفقت محمود کا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے مختلف اسکولز کا دورہ
وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کورونا وائرس سے بچائو کے لیے جاری کردہ سرکاری ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد کے مختلف اسکولز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کی اجتماعی ذمے داری ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں: بی آئی ایس ای لاہور نے میٹرک کے سپلی امتحانات کے رجسٹریشن شیڈول کا اعلان کردیا
وفاقی وزیرتعلیم کا یہ دورہ ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں اضافے کے باعث سامنے آیا ہے، گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے 543 نئے کیسز رپورٹ کیے تھے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ 12 ہزار 806 ہوگئی ہے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے تیسرے مرحلے میں سخت کووِڈ 19 ایس او پیز کے تحت بدھ کے روز پرائمری کلاسز کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: این سی او سی کا آج سے پرائمری اسکولز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ
ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے تیسرے مرحلے میں 30 ستمبر سے پرائمری اسکولز کو کھولنے کا مشترکہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔a