برطانیہ لڑکیوں کی تعلیم، صحت اور سیاحت کے فروغ میں معاونت کرے گا

برطانیہ لڑکیوں کی تعلیم، صحت اور سیاحت کے فروغ میں معاونت کرے گا

برطانیہ لڑکیوں کی تعلیم، صحت اور سیاحت کے فروغ میں معاونت کرے گا

برطانوی حکومت نے لڑکیوں کی تعلیم، صحت اور سیاحت کے فروغ کے لیے کے پی کے کی صوبائی حکومت کو مدد کی پیش کش کی ہے۔

جمعرات کے روز برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان سے پشاور میں ملاقات کے دوران اس پیش کش میں توسیع کی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے بتایا کہ یہ امداد صوبائی حکومت کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر مرکوز ہوگی۔

مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں میں انفیکشن کی شرح ایک فیصد دیکھی گئی ہے، شفقت محمود

وزیراعلیٰ محمود خان نے اس موقع پر کہا کہ ان کی حکومت ضم شدہ اضلاع کی تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کے لیے عملی اقدامات کررہی ہے اور وہ ان اضلاع کی ترقی کے لیے ترقیاتی شراکت داروں کی جانب سے دی جانے والی مدد کا خیرمقدم کرے گی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی بڑی گنجائش موجود ہے اور صوبائی حکومت اس سے بھرپور استفادہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر ایک روزہ سرکاری دورے پر پشاور گئے تھے تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ کس طرح برطانیہ سے ملنے والی امداد کو صوبے میں زندگی کی تبدیلی کے سلسلے میں خرچ کیا گیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو