کورونا وائرس کے سخت ایس او پیز کے تحت ملک بھر میں پرائمری اسکولز دوبارہ کھول دیئے گئے

کورونا وائرس کے سخت ایس او پیز کے تحت ملک بھر میں پرائمری اسکولز دوبارہ کھول دیئے گئے

کورونا وائرس کے سخت ایس او پیز کے تحت ملک بھر میں پرائمری اسکولز دوبارہ کھول دیئے گئے

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے تیسرے مرحلے میں کورونا وائرس سے بچائو کے لیے بنائے گئے ایس او پیز کے تحت پرائمری کلاسز دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔

پرائمری کلاسوں کو کھولنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس کے دوران متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ یہ فیصلہ تمام وفاقی یونٹس کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ لڑکیوں کی تعلیم، صحت اور سیاحت کے فروغ میں معاونت کرے گا

گلگت بلتستان میں 15 طلبا سمیت مزید 48 افراد کورونا کا شکار

 گلگت بلتستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف تعلیمی اداروں کے 15 طلباء سمیت کم از کم 48 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے نتائج مثبت رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اس موذی مرض کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 3،778 ہو گئی ہے ۔

منگل کے روز محکمہ صحت کے حکام نے اس وائرس کی وجہ سے کسی تازہ جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی ان کا کہنا ہے کہ اس ریجن میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 88 پر برقرار ہے۔

مزید پڑھیں: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں ایک روزہ ایس ڈبلیو او ٹی اینالسز ورکشاپ

انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی تک اس مرض  میں مبتلا ہونے والے 3،311 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان میں آج سے پرائمری اسکولز دوبارہ کھول دیئے گئے

بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے صوبے بھر میں پرائمری اسکولز دوبارہ کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری سرپرستی میں چلنے والے تمام پرائمری اسکول 30ستمبر یعنی آج سے کھولے جارہے ہیں۔

کوئٹہ وائس کے مطابق بلوچستان حکومت کے ترجمان کا یہ اعلان پریس کو جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں: تعلیمی اداروں میں انفیکشن کی شرح ایک فیصد دیکھی گئی ہے، شفقت محمود

 یہ بیان لیاقت شاہوانی کے اس سے پہلے کیے گئے اعلان کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث بلوچستان کے پرائمری اسکول مزید 15 دن کے لیے بند رہیں گے۔   

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو