شفقت محمود آج سکولوں میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیں گے
شفقت محمود آج سکولوں میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیں گے
انٹر پروونشل ایجوکیشن منسٹرز کانفرنس (آئی پی ای ایم سی) آج (بدھ) کو اسکولوں میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لے گی جب کہ پنجاب نے 2 اگست سے ان پرسن کلاسز کے لیے اسکول دوبارہ کھول دیئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کریں گے۔ تمام صوبائی وزرائے تعلیم اور سٹیک ہولڈرز ورچوئل طور پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق آج ہونے والے اس اہم اجلاس میں نئے تعلیمی سیشن کے لیے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھئے: پرائیویٹ اسکولز کا دوبارہ آن کیمپس کلاسز شروع کرنے کا مطالبہ
جامع اور ذمہ دارانہ تعلیم، فنڈنگ، کوآرڈینیشن اور رپورٹنگ کے لیے کارکردگی کو بہتر بنانے کے اقدامات میٹنگ میں بات چیت کے اہم نکات ہوں گے۔
پچھلے ہفتے حکومت نے گرمیوں کی چھٹیاں ختم کرنے اور 2 اگست کو اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومت نے یہ بھی اعلان کیا کہ تمام سالانہ بورڈ امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ تاہم، سندھ حکومت نے امتحانات معطل کرنے کا فیصلہ کیا اور 31 جولائی سے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کیا کیونکہ صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کی اطلاع ہے۔
سندھ حکومت کے مطابق لاک ڈاؤن 8 اگست تک نافذ رہے گا اور صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال کے جائزہ اجلاس کے بعد اٹھایا جائے گا۔