پنجاب میں اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفر سسٹم لانچ کردیا گیا
پنجاب میں اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفر سسٹم لانچ کردیا گیا
پنجاب کے اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (ایس ای ڈی) نے ڈیجیٹل گورننس کی طرف ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے محکمہ میں ای ٹرانسفر پالیسی سسٹم کا آغاز کردیا ہے۔
وزیر برائے ایس ای ڈی چوہدری محمد اخلاق نے محکمہ میں منعقدہ ایک تقریب میں ای ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی کا افتتاح کیا۔
تقریب میں صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، سیکریٹری ایس ای ڈی محمد حسن اقبال، ڈی جی اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پرویز اقبال بٹ، محکمہ کے ڈائریکٹرز اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر چوہدری اخلاق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں ہر شعبے میں ای گورننس متعارف کروائی جارہی ہے اور ای ٹرانسفر پالیسی کے آغاز سے اساتذہ کے لیے آسانی ہوگی۔
مزید پڑھیئے: سندھ میں اس سال تمام اسٹوڈنٹس کو پاس کرنے کا فیصلہ
دوسری جانب ہر سال ایس ای ڈی پنجاب کے ذریعہ مطلع کردہ شیڈول کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات کے دوران اساتذہ کے تبادلے کی درخواست پر عمل کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر چوہدری اخلاق نے مزید کہا کہ ہر خالی عہدے پر بھرتی کے لیے مخصوص میرٹ پر مبنی معیارات کو مد نظر رکھا جائے گا