شفقت محمود کا مشترکہ پروگراموں پر عالمی بینک کے وفد سے خطاب

شفقت محمود کا مشترکہ پروگراموں پر عالمی بینک کے وفد سے خطاب

شفقت محمود کا مشترکہ پروگراموں پر عالمی بینک کے وفد سے خطاب

وفاقی وزیر برائے تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، قومی ورثہ اور ثقافت شفقت محمود نے عالمی بینک کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔

انہوں نے ورلڈ بینک کے پریکٹس مینیجر کرسچن ایڈو کی قیادت میں وفد کا وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت کے دفتر میں خیرمقدم کیا، انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے وزارت سنبھالی تو وزارت اور عالمی بینک کے درمیان کوئی پراجیکٹ نہیں تھا، لیکن اب وہ بہت سے اہم پراجیکٹس پر مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ ۔

حکومت پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان چلنے والے مشترکہ پروگراموں میں 2 سو ملین ڈالر کا اسپائر پروگرام، 4 سو ملین ڈالر کا ہائر ایجوکیشن ڈیولپمنٹ پروگرام، 19 ملین ڈالر کا کووڈ رسپانس، ریکوری اینڈ ری سائلنس ان ایجوکیشن پراجیکٹ اور 20 ملین ڈالر کا یو ایس ڈی ڈیئر ایوارڈ پروگرام شامل ہیں۔  

مزید پڑھئے: کراچی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ کا رزلٹ جاری

وفاقی وزیر شفقت محمود نے ورلڈ بینک کے وفد سے وعدہ کیا کہ یہ تمام پروگرام بروقت مکمل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی وزارت عالمی بینک کے ایکسلریٹر اقدام میں فعال طور پر حصہ لینے کے لیے بھی بہت پُرجوش اور سرشار ہے، جس کے لیے ہم اسکول سے باہر بچوں، معیاری تعلیم، دور کی تعلیم اور اصلاحی تعلیم سے متعلق مخصوص ترجیحی سرگرمیوں کا مسودہ تیار کر رہے ہیں۔

دونوں اطراف سے ورلڈ بینک اور حکومت پاکستان کے جاری مشترکہ منصوبوں کی پیشرفت پر خوشی کا اظہار اور بہتر کوآرڈینیشن اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو