کراچی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ کا رزلٹ جاری

کراچی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ کا رزلٹ جاری

کراچی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ کا رزلٹ جاری

 

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کی جانب سے جاری کردہ ایچ ایس سی پارٹ ٹو   

 سائنسی پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں جو بورڈ کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیئے: سی ایس ایس کے امتحان سے پہلے امیدواروں کی اسکریننگ کا فیصلہ

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کی جانب سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج کا اعلان آج (منگل کو) کیا گیا۔

بی آئی ای کے کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق طلباء اینڈرائیڈ ایپ کے ساتھ درج ذیل لنک پر جا کر اپنے نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں

www.biek.edu.pk

بی آئی ای کے، کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق، 24,376 رجسٹرڈ درخواست دہندگان میں سے، کُل 24,170 نے امتحان میں شرکت کی اور 22,119 نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو پری انجینئرنگ کا امتحان پاس کیا، جن کا تناسب 91.51 فیصد ہے۔

مزید پڑھیئے: سندھ کا ایم ڈی کیٹ میرٹ کم کرنے کا مطالبہ پی ایم سی نے رد کردیا

ان نتائج کے مطابق 3 ہزار 80 طلباء نے اے ون گریڈ حاصل کیا جبکہ 2 ہزار 123 طلباء نے اے گریڈ حاصل کر کے پاس ہوئے۔ اسی طرح 2 ہزار 852 طلبہ و طالبات نے بی گریڈ، 4 ہزار 36 طلباء نے سی گریڈ حاصل کیا جبکہ 6 ہزار 605 نے ڈی اور 3 ہزار 450 نے ای گریڈ حاصل کیا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو