پاکستان، ورلڈ بینک کے ایکسیلیریٹر کنٹری پروگرام میں شامل

پاکستان، ورلڈ بینک کے ایکسیلیریٹر کنٹری پروگرام میں شامل

پاکستان، ورلڈ بینک کے ایکسیلیریٹر کنٹری پروگرام میں شامل

تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وفاقی وزیر شفقت محمود نے بدھ کے روز پاکستان کو ایکسیلیریٹر کنٹری پروگرام کے لیے منتخب کرنے پر عالمی بینک کے اقدام کو سراہا۔  

اسلام آباد میں ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ہمیں ایکسیلیریٹر کنٹری پروگرام کا رکن بننے پر بے حد خوشی ہے کیونکہ اس عمل سے پاکستان دوسرے ممالک کے لیے رول ماڈل کے طور پر کام کر سکے گا۔

ملاقات کے دوران وزارت تعلیم اور عالمی بینک کے درمیان جاری اقدامات کی صورتِ حال کا بھی بغور جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے وسیع تعلیمی شراکت داری پر عالمی بینک کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا۔

 اٹھارہویں ویں ترمیم کے باوجود، انہوں نے نوٹ کیا کہ وفاقی وزارت تعلیم نے تمام صوبوں کے لیے کووِڈ کی وبا کے دوران ایک اہم کردار ادا کیا، جس سے ان کے درمیان مضبوط روابط پیدا ہوئے۔

مزید پڑھیے: تعلیمی ادارے نوجوانوں کو مارکیٹ پر مبنی تعلیم فراہم کریں، صدرمملکت

عالمی بینک کے وفد نے وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے کووڈ کی وبا کے دوران فوری ایکشن لینے کے ساتھ ساتھ صوبوں کے ساتھ عمدہ تعاون کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی وزیر شفقت محمود کی کوششوں کی تعریف کی۔

بات چیت کے دوران دونوں وفود نے تعلیم کے شعبے میں تعاون جاری رکھنے اور تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو