سینیٹ پینل انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی تعلیمی بدحالی سے ناراض
سینیٹ پینل انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی تعلیمی بدحالی سے ناراض
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے معاملے کو دیکھنے اور تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔
منگل کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے ارکان نے اسلام آباد اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ایک طالب علم کے قتل اور ایک اسٹوڈنٹ کے ساتھ نازیبا حرکات کی تحقیقات میں تاخیر اور رپورٹ پر عمل درآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔
کمیٹی نے معاملے کو دیکھنے اور مذکورہ دونوں معاملات پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس سینیٹر عرفان صدیقی کی صدارت میں منعقد ہُوا۔
مزید پڑھئے: ڈیپارٹمنٹ آف کالج ایجوکیشن فیورٹ ازم کا شکار
سینیٹ کمیٹی نے آئی آئی یو آئی میں بدانتظامی کے متعدد واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ قائمہ کمیٹی نے آئی آئی یو آئی میں ایک طالب علم کے قتل اور ایک اسٹوڈنٹ کے ساتھ زیادتی کی انکوائری رپورٹ پر عملدرآمد نہ ہونے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے آئی آئی یو آئی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی اور نائب صدر ڈاکٹر نبی بخش جمانی کے کردار پر بھی سوال اٹھایا۔
پینل نے آئی آئی یو آئی کے لا ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر محمد مشتاق کو عہدے سے ہٹانے پر غور کیا اور یہ عندیہ دیا کہ انہیں آئندہ اجلاس میں ذاتی سماعت کا موقع دیا جائے گا۔ پینل نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے شعبے میں اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
( یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 11 اگست 2021 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا